خطبات محمود (جلد 5) — Page 66
خطبات محمود جلد (5) ۶۶ پھر جاگے ہیں۔اس لئے سمجھ لو کہ ہمارے لئے کس قدر جاگنے کی ضرورت ہے پس تمام جماعت کو چاہیے کہ دعاؤں میں لگ جائے۔جب خدا تعالیٰ کی طرف سے نصرت اور تائید آتی ہے تو کوئی چیز مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتی۔کیا کبھی کسی نے دیکھا ہے کہ سیلاب آیا ہو اور اسے گھاس پھونس نے روک لیا ہو۔ہر گز نہیں۔خدا تعالیٰ کا فضل تو سیلاب سے بھی زیادہ زور کے ساتھ آتا ہے اس کے مقابلہ کی کسی کو کیا طاقت ہو سکتی ہے۔پس اس نسخہ کو استعمال کرو۔دعا خدا کے فضل کو کھینچتی ہے اور خدا کے فضل کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔خدا تعالیٰ ان لوگوں کو جو دعاؤں میں مست ہیں توفیق دے تا کہ ہم سب مل کر دعائیں کریں۔اور خدا تعالیٰ ہماری مشکلات کو دور کر کے ہماری کوششوں کو موثر بنائے۔آمین۔(الفضل ۲۵ مارچ ۱۹۱۶ء)