خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 584 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 584

۵۸۳ 79 خطبات محمود جلد (5) کامیابی کیلئے دعائیں کرو (فرموده ۲ نومبر ۱۹۱۷ء) تشہد وتعوذ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: إنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَايْمَانِ ذِي الْقُرْبَى وَيَعْنِي عَنِ الْفَحْشَاءِ والْمُنكَرِ وَالْبَغَى يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَلكُرُونَ (النحل:۹۱) اللہ تعالیٰ کے انعامات اور افضال بعض اس قسم کے ہوتے ہیں کہ جب تک انسان کی طرف سے ان کیلئے استدعانہ کی جائے حاصل نہیں ہوتے۔جب محنت کے بعد وہ آتے ہیں تو بھی وہ انعام ہی ہوتے ہیں۔اس لئے کہ وہ محنت کا لازمی نتیجہ نہیں ہوتے۔بلکہ وہ انسان کی محنتوں اور کوششوں سے بہت بڑھ کر ہوتے ہیں۔لہذا ان کو کسی صورت میں محنت اور کوشش کی جز انہیں کہا جا سکتا تاہم آتے اسی وقت ہیں جب محنت سے کام لیا جاتا ہے۔مگر جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایسے انعامات صرف کوشش کے ساتھ ہی نہیں آتے بلکہ ظاہری سامانوں کے مہیا کرنے کے علاوہ قلب کی کیفیات کا بدلنا بھی ان کے لانے کا موجب ہوتا ہے۔اور وہ اس طرح کہ خدا ان انعامات کو نہیں بھیجتا جب تک انسان درخواست نہیں کرتا۔جیسا کہ معز زلوگوں کا طریق بھی ہے۔اور بجا طریق ہے کہ وہ بن بلائے کسی کے پاس نہیں جاتے کیونکہ اگر وہ لوگ ایسا نہ کریں تو انکی احتیاج پائی جائے۔اللہ تعالیٰ نے بھی انعامات دو حصوں میں تقسیم کر رکھے ہیں۔ایک وہ جو بن مانگے