خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 577 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 577

۵۷۶ 78 خطبات محمود جلد (5) اہل قلم اصحاب تو جہ کریں (فرموده ۲۶ /اکتوبر ۱۹۱۷ء) حضور نے تشہد وتعوذ کے بعد مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔اور فرمایا:- ( آل عمران : ۱۰۵) اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو مذاہب لوگوں کی ہدایت اور اصلاح کیلئے آتے ہیں انکی کامیابی اشاعت اور غلبہ اللہ تعالیٰ کی قدرت۔فضلوں۔اور زبر دست نشانوں کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔لیکن باوجود اس کے جو مذہب خدا کی طرف سے ہو اس میں انسانی کوشش کے بغیر کامیابی نہیں ملتی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جو کامیابی بھی ہوتی ہے وہ کوشش کا نتیجہ نہیں ہوتی جو انسان کرتے ہیں۔لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ انہیں کوشش ضرور کرنی پڑتی ہے۔دیکھو اسلام کی اشاعت کیلئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کو وطن چھوڑنے پڑے۔مالوں کو عزیز و اقرباء کو چھوڑنا پڑا۔دشمنوں کا تلوار کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑا لیکن جو ترقی ہوئی اس کے مقابلہ میں قربانی کچھ بھی نہ تھی۔رسول کریم کا مقابلہ ساری دنیا سے تھا۔اور جو قوم آپ کے معت ابلہ پر آئی تھی وہ اپنی تعداد کے لحاظ سے۔اثر کے لحاظ سے۔رسوخ کے لحاظ سے۔مال و دولت کے