خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 492 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 492

خطبات محمود جلد (5) ۴۹۱ ( آل عمران : ۲۲) اگر خدا سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسقدر اس صفت میں رنگین ہوئے کہ آپ کے متعلق یہ الفاظ کہہ دئے گئے۔یہ اس لئے تھا کہ آپ نے الوہیت کی چادر کو اپنے اوپر لے لیا۔غرض وسواس سے بچنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے یہ ذرائع بتائے ہیں۔اوّل علم حاصل کرنا۔دوسرے فیصلہ کی طاقت پیدا کرنا۔جب یہ دونوں باتیں پیدا ہو جائیں تو پھر الوہیت کا پر تو پڑنا شروع ہو جاتا ہے۔اور اس وقت وسواس اثر نہیں ڈال سکتے۔پس خوب یا درکھو کہ مقابلہ کے لئے سامنے نکلے بغیر کبھی کامیابی نہیں ہوا کرتی۔جولوگ مقابلہ سے جی چراتے ہیں وہی شکست کھاتے ہیں۔اور ایک دفعہ مقابلہ سے خوف کھانے سے آئندہ حوصلے پست ہو جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ رویاء دیکھی کہ مولوی عبد اللہ صاحب امرتسری (غزنوی) ایک چار پائی پر بیٹھے ہیں۔آپ بھی اسی پر بیٹھ گئے۔مولوی صاحب ذرا آگے سرک گئے۔حضرت صاحب اور آگے ہو گئے۔اسی طرح ہوتے ہوتے آخر مولوی صاحب نیچے ہو بیٹھے اور حضرت صاحب کے لئے چار پائی خالی چھوڑ دی اے۔تو جو مرکز کو چھوڑ دے گا۔اور پیچھے ہٹے گا۔ضرور ہے کہ وہ شکست کھائے۔یہ بڑی کمزوری کی علامت ہے اگر کہا جائے کہ دشمن سے نہ ملو۔اگر تم کو سلسلہ سے پورے طور پر آگاہی ہوگی۔اور تم اسلام سے اچھی طرح واقف ہو گے۔پھر دشمن میں کہاں طاقت ہے کہ تمہارے دل پر شکوک ڈال سکے۔اور اسلام تو کہتا ہے۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ۔اے مسلمانو ! تمہاری غرض یہی ہے کہ تم میدان میں نکلو۔پس جن لوگوں نے اب تک اس طرف توجہ نہیں کی۔انکا فرض ہے کہ وہ دین سے واقفیت پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ اپنی توفیق ہمارے شامل حال کرے اور ہمیں ان علوم اور انوار کا وارث کرے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس نے اپنے فضل سے عطا فرمائے ہیں تا کہ دنیا میں ہدایت اور نور پھیلے۔آمین ثم آمین۔(الفضل وارجون ۱۹۱۷ء) ان تذکره ص ۲۹