خطبات محمود (جلد 5) — Page v
بھی شامل کر لیا جائے۔اس دفعہ بھی ۱۹۱۵ء کے جو خطبات جلد چہارم میں شامل ہونے سے رہ گئے تھے وہ اس جلد میں ضمیمہ کے طور پر شامل اشاعت کئے جارہے ہیں۔اس جلد کی تیاری اور کتابت وغیرہ کا بیشتر کام مکرم بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اقبال احمد صاحب شمیم کی نگرانی میں ہوا جنہوں نے بطور سیکریٹری فضل عمر فاؤنڈیشن بڑے ہی خلوص سے خدمات دینیہ سرانجام دیں۔مرحوم نے ریٹائر منٹ کے بعد بہت تھوڑے عرصہ کیلئے اپنی خدمات پیش کی تھیں لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت لمبا عرصہ بڑی بے لوث خدمات بجالانے کی توفیق عطا فرمائی۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اُن سے رحمت و مغفرت کا سلوک فرمائے اور بلند درجات سے نوازے۔آمین۔مکرم برادرم ملک یوسف سلیم صاحب شاهد ایم۔اے انچارج شعبہ زودنویسی اور برادرم مکرم حبیب الرحمن صاحب زیر وی اسسٹنٹ لائبریرین خلافت لائبریری بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے MISSING خطبات کی تلاش میں بڑی محنت سے کام لے کر ادارہ کی گراں قدر معاونت فرمائی۔اس جلد کی ترتیب و حواشی کا ابتدائی کام مکرم مولا نا نور الحق صاحب انور ( مرحوم) نے سرانجام دیا۔اور بعد میں حوالہ جات پر نظر ثانی کا کام برادرم مکرم ظہیر احمد خاں مربی سلسلہ نے بہت محنت سے انجام دیا۔مکرم عبد الباسط صاحب شاهد اور مکرم سلطان احمد صاحب شاھد (مربیان سلسلہ) نے بھی اس جلد کی تیاری میں بہت مفید مشوروں سے نوازا اور ان کی ماہرانہ رائے اور تجربہ سے بھی خاکسار نے بہت فائدہ اُٹھایا۔خاکساران سب دوستوں اور بزرگوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہے۔خدا تعالیٰ ان کے علم اور فضل میں برکت ڈالے اور بے انتہا فضلوں اور رحمتوں سے نوازتار ہے۔آمین۔والسلام خاکسار ناصر احمد شمس سیکریٹری فضل عمر فاؤنڈیشن۔ربوہ