خطبات محمود (جلد 5) — Page 487
خطبات محمود جلد (5) ۴۸۶ 62 حضرت مسیح موعود کی کتب پڑھو (فرموده ۱۵/جون ۱۹۱۷ء) حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ اور سورۃ والناس کی تلاوت کے بعد فرمایا۔ایک امر جس کے متعلق حضرت مسیح موعود ہمیشہ زور دیتے تھے میں دیکھتا ہوں کہ اس کی طرف بہت کم تو مجہ ہے۔لیکن میں چاہتا ہوں کہ یہاں کی اور باہر کی جماعتیں اس پر پوری پوری توجہ کریں۔میری طبیعت کئی دن سے خراب ہے۔نزلہ سینہ پر گرتا ہے جس سے بخار اور سر در دبھی ہو گیا ہے اور کھانسی بھی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو میرا ارادہ ہے کہ اس مضمون کو کئی حصوں میں تقسیم کر کے آئنده مفصل بیان کروں۔لیکن اس وقت میں جماعت کو ادھر متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔اور مختصراً اس بات کو بیان کر دیتا ہوں۔حضرت مسیح موعود کے آنے کی غرض یہ ہے کہ وہ ٹور اور ہدایت جولوگوں کو خدا وند کریم کی طرف سے دیا گیا تھا اور جس سے وہ نا واقف ہونے کی وجہ سے دشمنوں کا شکار ہو جاتے تھے۔دوبارہ دیا جائے۔اسلام کو جو ضعف پہنچا ہے وہ نہ صرف اس لئے کہ مسلمانوں میں علم کی کمی ہے بلکہ اس لئے بھی کہ ان میں روحانیت کی بھی جو اسلام کی جان ہے کمی ہو گئی ہے۔پس جب مسلمانوں میں نہ اسلام کی حقیقت کے سمجھنے کا علم ہے نہ روحانیت تو اگر وہ غیروں کا شکار ہوں یا دوسروں کی طرف جھکنے لگیں تو کوئی تعجب کی بات نہیں۔ضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ میرے آنے