خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 471 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 471

۴۷۰ 59 خطبات محمود جلد (5) اسلام کی ترقی کے سامان پیدا ہورہے ہیں فرموده ۲۵ رمئی ۱۹۱۷ء تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے آیت شریفہ يَمْحَقُ الله الرّبوا وَيُربي الصَّدَقْتِ وَاللهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ أَثِيمٍ (البقرہ:۲۷۷) تلاوت کر کے فرمایا :- اسلام کی بعض تعلیمات اس قسم کی ہیں جن کو لوگوں نے اپنی کوتاہ نظری سے مصر سمجھ رکھا ہے۔لیکن جب خدا تعالیٰ اصلاح کرنا چاہتا ہے تو ایسے سامان پیدا کر دیتا ہے جن کے ذریعہ پھر وہی صداقتیں دنیا میں قائم ہو جاتی ہیں جن کا انکار کیا جاتا ہے۔اسلام کی اشاعت میں اس وقت جو بہت سی روکیں ہیں ان میں سے تین روکیں بہت بڑی ہیں جو یورپ کیلئے اسلام کے راستہ میں حائل ہیں۔اوّل شراب پینے کی ممانعت۔دوسرے تعدد ازدواج کی اجازت۔تیسرے سُود۔یہ تین باتیں ایسی ہیں جو اہلِ یورپ کے اسلام قبول کرنے میں بہت بڑی روک ہیں۔شراب کو وہ لوگ اس طرح استعمال کرتے ہیں جس طرح پانی۔ایک سے زیادہ بیویاں کرنا ان کے نزدیک بہت بڑا جرم ہے۔اور ایسا جرم ہے جس کی معافی ہو ہی نہیں سکتی۔سُود کو وہ لوگ کسی قوم کی ترقی کے لئے ایسا ضروری اور لازمی خیال کرتے ہیں کہ اس کے بغیر ان کے خیال میں کوئی سلطنت یا قوم قائم ہی نہیں رہ سکتی۔لیکن اسلام ان تینوں باتوں میں یورپ کے بالکل خلاف ہے۔اسلام شراب کو بالکل ناجائز قرار دیتا ہے۔اور ایک سے زیادہ بیویاں کرنے سے نہ صرف یہ کہ روکتا نہیں بلکہ پسند کرتا ہے کہ استطاعت ہوتے ہوئے ایک سے زیادہ بیویاں کی جائیں۔سود کو ایسا نا پسند کرتا ہے کہ جو سود لے اس کے اس فعل کو وہ خُدا سے جنگ کرنے کے برابر ٹھہراتا ہے گویا اس کو بغاوت کے مجرم میں داخل کرتا ہے گویا جس طرح باغی ملک پر بادشاہ چڑھائی کرتے ہیں اسی طرح سود لینے والوں کے متعلق فرمایا کہ اگر تم اس سے باز نہیں آؤ گے تو فاذنوا بحرب من اللہ اللہ کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ۔کیونکہ تم نے اس کی بغاوت کی ہے۔