خطبات محمود (جلد 5) — Page 431
خطبات محمود جلد (5) ۴۳۰ ہوتی ہے جیسی کہ گاڑھے جے ہوئے خون کی رنگت۔اور ہو بہو خون ہی معلوم ہوتا ہے۔اب دیکھئے فرانس میں جہاں لڑائی کا سب سے زیادہ شور رہا ہے اور اب بھی ہے۔وہاں میدانِ جنگ میں چنار کے درخت دُور دُور تک پھیلے ہوئے ہیں۔چنانچہ تھوڑا ہی عرصہ ہوا۔ہمارے ایک دوست نے لکھا تھا کہ میں جنگی خدمت ادا کرنے کے لئے میدان جنگ میں کھڑا ہوں۔گولے برس رہے ہیں۔اور میں چنار کے درخت کے نیچے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ شعر پڑھتا ہوا کہ رات جو رکھتے تھے پوشاکیں برنگ یاسمن صبح کر دے گی انہیں مثلِ درختان چنار زخمیوں کے زخموں کو دھو کر مرہم پٹی کر رہا ہوں۔اس دوست نے چنار کا ایک پتہ بھی بھیجا تھا۔جس کے ایک طرف کا رنگ ہو بہو خون کی طرح تھا اور دوسری طرف کا کچھ زردی مائل۔پس یہ کوئی شاعرانہ بات نہ رہی۔بلکہ خدا تعالیٰ کے فعل نے بتا دیا کہ واقعہ میں اس مقام پر چنار کے پتے تھے۔اور انہیں کے رنگ کی پوشاکیں ہورہی تھیں۔اگر جنگ کسی ایسے ملک میں ہوتی جہاں چنار کے پتے خون سے سُرخ ہونے والے کپڑوں کی طرف اشارہ نہ کرتے تو کوئی کہ سکتا تھا کہ یہ شاعرانہ طور پر کہا گیا ہے۔مگر ان درختوں کا وہاں موجود ہونا۔اور پھر ان کے پیچھے انسانوں کا خون سے لت پت ہونا بتاتا ہے کہ یہ شاعرانہ بات نہ تھی۔بلکہ اصل حقیقت بیان کی گئی تھی۔غرض اس پیشگوئی کی جو تفصیل حضرت مسیح موعود نے بیان فرمائی ہے۔وہ ایسی کھلی کھلی اور صاف طور پر پوری ہوئی ہے کہ بے اختیار منہ سے الحمد للہ رب العلمین نکل جاتا ہے۔لیکن پیشگوئی کی تفصیل میں ایک بات ایسی بھی تھی جو ابھی تک باقی تھی۔اور جس کے متعلق بار بار گفتگو ہوئی کہ کس طرح پوری ہوگی۔کئی لوگوں نے کہا کہ ان اشعار میں جو پیشگوئی کی گئی ہے وہ واقعہ میں موجودہ جنگ کے متعلق ہے۔لیکن اس کو عام طور پر کس طرح شائع کریں۔جبکہ اس میں لکھا ہے کہ زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی باحال زار کیونکہ زار ہماری گورنمنٹ کا حلیف ہے۔اور سیاست چاہتی ہے کہ ہم اپنی گورنمنٹ کے حلیف کے متعلق کوئی ایسی بات نہ شائع کریں جس سے اس پر زد پڑتی ہو۔پھر کیا کیا جائے۔ان حالات کے ہوتے ہوئے ممکن تھا کہ یہ پیشگوئی دبی ہی رہتی۔مگر خدا تعالیٰ چاہتا تھا کہ اس کا اعلان کرائے۔اور دنیا کو پورا کر کے دکھا دے۔کیونکہ اگر خدا تعالیٰ اس کا اعلان نہ کرانا چاہتا تو پھر حضرت مسیح موعود بھی اس کو شائع نہ کرتے۔مجھے حضرت مسیح موعود کے ایسے الہامات معلوم ہیں جن کے متعلق آپ کو بتایا گیا کہ ان کو