خطبات محمود (جلد 5) — Page 402
خطبات محمود جلد (5) تباہ ہوگئی۔اے ۴۰۱ آپ لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ فتنہ پیدا کرنے والی بات خواہ کتنی چھوٹی ہو۔زبان سے نہ نکالنی چاہئیے۔نہ مزاقیہ طور پر نہ ہنسی سے۔کیونکہ ایسی بات کرنے والے کو اللہ تعالیٰ خنّاس کہتا ہے۔اس قسم کی باتوں سے بہت پر ہیز کرنا چاہئیے۔اللہ تعالیٰ نے اگر توفیق دی تو آئندہ میں کھول کر بتلاؤں گا۔آج چونکہ دیر ہو گئی ہے اس لئے مختصر طور پر کہتا ہوں کہ اتنی بات خوب یاد رکھو۔ایک دیا سلائی بہت چھوٹی سی ہوتی ہے۔مگر سارے گھر کو جلا کر خاک سیاہ کر دیتی ہے۔اسی طرح فتنہ انگیز بات ہوتی ہے۔اس لئے اگر چہ وہ چھوٹی معلوم ہو۔تو بھی اُسے چھوٹا نہ سمجھو۔اور کبھی منہ سے نہ نکالو۔اس سے بہت بڑا نقصان اور فتنہ پھیلتا ہے۔اس وقت جس قدر مسلمانوں کی حکومتیں تباہ ہوئی ہیں۔ان کا باعث چھوٹی چھوٹی باتیں ہی ہوئی ہیں۔مگر بعد میں ان کے بڑے خطرناک نتائج نکلے ہیں۔ایسی تمام تباہیوں کا وبال انہیں لوگوں پر پڑتا ہے۔جو فتنہ اٹھاتے ہیں۔اس لئے ہر ایک مومن کو چاہئے کہ کوئی فتنہ والی بات کبھی منہ سے نہ نکالے۔اس کا نتیجہ بہت خطرناک ہوتا ہے۔“ الفضل ۲۷ فروری ۱۹۱۷ء) :- تاریخ اسلام مرتبہ شاہ معین الدین ندوی و تاریخ الخلفاء للسیوطی حالات خلافت عباسیہ۔