خطبات محمود (جلد 5) — Page iv
وو پیش لفظ می محض اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ فضل عمر فاؤنڈیشن احباب جماعت کی خدمت میں خطبات محمود جلد پنجم پیش کرنے کی توفیق پارہا ہے۔زیر نظر جلد ۱۹۱۶ اور ۱۹۱۷ء کے خطبات جمعہ پر مشتمل ہے۔حضرت مصلح موعود کے خطبات علوم و معارف کا ایک انمول خزانہ ہیں۔اور پیشگوئی کے الہامی الفاظ وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا۔“ پر شاہد ناطق ہیں۔حضرت مصلح موعود کا دور خلافت جو کم و بیش ۵۲ سال پر محیط ہے ایک تاریخ ساز دور تھا۔اس نہایت کامیاب طویل دور میں حضور کے خطبات نے جماعت کی تعلیم و تربیت میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔یہ جماعت کا ایک نہایت ہی قیمتی سرمایہ ہے۔جسے فاؤنڈیشن نے یکجا کر کے کتابی صورت میں محفوظ کرنے کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے۔خطبات کی چار جلدیں پہلے چھپ چکی ہیں۔اس کے بعد بوجوہ حسب پروگرام طباعت کا تسلسل قائم نہ رہ سکا جس کے لئے ادارہ معذرت خواہ ہے۔آئندہ پوری کوشش کی جائے گی کہ یہ سلسلہ جاری رہے اور یہ روحانی مائدہ جماعت کے دوستوں کے ہاتھوں میں برابر پہنچتا ہے۔اس جلد کی کتابت بہت عرصہ پہلے مکمل ہو چکی تھی۔کتابت کے معیار کو بھی آئندہ انشاء اللہ بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔یہ بات بھی مد نظر رکھنی چاہئیے کہ ابتداء میں خطبات لکھنے کے لئے باقاعدہ زودنویس یا کوئی اور جماعتی انتظام نہیں تھا۔بعض احباب اپنے شوق اور عقیدت سے خطبات لکھ کر چھپواتے رہے۔اس وجہ سے ممکن ہے بعض مقامات پر بات اس طرح واضح نہ ہوئی ہو جس طرح واضح ہونی چاہیے یا جس طرح حضور نے واضح فرمائی ہو۔جو خطبات با وجود تلاش کے اخبارات و رسائل میں نہیں مل سکے۔ان کے لئے ہم دوستوں کو دعوتِ عام دیتے ہیں۔اگر ان کی نظر میں کوئی خطبہ آئے تو ہمیں آگاہ فرما ئیں تا اگلی جلد یا آئندہ ایڈیشن میں اسکو