خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 381 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 381

۳۸۰ 45 خطبات محمود جلد (5) جماعت احمدیہ کو ایک خاص ہدایت فرموده ۲ فروری ۱۹۱۷ء تشہد وتعوذ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی: b وَإِذَا جَاءَهُمْ أَمْرُ مِنَ الْأَمْنِ أَوِ الْخَوْفِ أَذَاعُوا بِهِ وَلَوْ رَدُّوهُ إِلَى الرَّسُولِ وإلى أولى الْأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لَاتَّبَعْتُمُ الشَّيْطَنَ إِلَّا قَلِيلًا ل L اس کے بعد فرمایا :- سیاست کئی قسم کی ہوتی ہے۔ایک سیاست حکومت کی ہے اس سے بہت سے لوگ واقف ہیں۔بلکہ لوگوں نے سیاست کے معنے یہ بنالئے ہیں کہ وہ انتظام جو حکومت سے متعلق ہے اس کو سیاست کہتے ہیں۔لیکن در حقیقت سیاست ایک وسیع لفظ ہے۔حکومت کی سیاست کے علاوہ اور بھی سیاستیں ہیں جو اپنی اہمیت کے لحاظ سے حکومت کی سیاست سے کم نہیں۔خواہ کوئی بڑی سے بڑی حکومت ہی ہواس کی سیاست بھی اور سیاستوں سے مستغنی نہیں کر سکتی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔کلکم راع وكلكم مسئول عن رعیتہ ۲۔کہ تم میں سے ہر ایک چرواہا ہے۔اور ہر ایک سے اس کی رعیت کی نسبت سوال کیا جائے گا کیونکہ کوئی ایسا انسان نہیں جسکی کوئی ذمہ داری نہ ہو۔عربی زبان بڑی کامل زبان ہے۔اس کے الفاظ بھی ایسے ہی کامل ہیں کہ پورے پورے مفہوم کو ادا کرتے ہیں۔سیاست اصل میں عربی میں ایسے انتظام کو کہتے ہیں جس کے ماتحت نہ تو کسی کو بالکل آزاد چھوڑا جائے۔اور نہ اس زور اور سختی سے کام لیا جائے کہ جس سے اس کے تمام اعضاء تھک کر رہ جائیں۔چنانچہ گھوڑا اسکھانے والے کو سائیں کہتے ہیں۔اگر چہ ہمارے ہاں سائیں اس کو کہتے ہیں جو گھوڑے کے لئے گھاس پانی وغیرہ کا خیال رکھے۔اصل میں یہ لفظ سائیں عربی لفظ سائس کا بگڑا ہوا ہے۔عربی میں محاورہ ہے۔سائس الدواب یعنے جانوروں سے اتنا کام لینے : بخاری کتاب الاستقراض باب العبد راع في مال سيده ا:- النساء:۸۴-