خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 366 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 366

خطبات محمود جلد (5) ۳۶۵ ہیں۔مگر چونکہ کام سب کے سب کرتے ہیں۔اس لئے بہت کچھ کر لیتے ہیں۔لیکن ان کے خلاف دوسروں کے اگر چہ افراد زیادہ ہوتے ہیں۔مگر کام کرنے والے بہت تھوڑے ہوتے ہیں اس لئے وہ کچھ نہیں کر سکتے۔کیونکہ شست لوگ کام کرنے والوں کو بھی کام نہیں کرنے دیتے۔اس کی مثال یہ ہے۔کہ بعض انسانوں کے بعض اعضاء سوکھ جایا کرتے ہیں۔اگر ان کے خشک اعضاء کو جسم کے ساتھ ہی رہنے دیا جائے تو وہ کام میں سخت حارج ہوتے اور درست اعضاء کو بھی اچھی طرح کام نہیں کرنے دیتے۔لیکن اگر ان کو کاٹ دیا جائے۔تو کام اچھی طرح ہو سکتا ہے۔سوکھے ہوئے اعضاء انسان کے جسم پر ایک بوجھ کی طرح ہوتے ہیں۔جن کی موجودگی میں کام نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ کام میں مد و معاون ہونے کی بجائے روک کا موجب ہوتے ہیں۔اسی طرح شست اور کاہل انسان دوسروں کے لئے بھی وبال جان ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہوتی ہے کہ وہ نبی اگر چہ شریعت نہیں لاتے تاہم ان کے منکر کا فر ہوتے ہیں۔اگر ایک چار پہیہ کی گاڑی بنائی جائے اور اس کا ایک پہیہ ٹوٹ جائے تو وہ تین پہیوں کے ہوتے ہوئے چل نہیں سکتی لیکن یکہ دو پہیوں سے ہی چل سکتا ہے۔کیوں پہلی میں نقص ہے اور دوسرے میں نہیں۔پہلی کے کچھ حصے کام نہیں کرتے۔مگر دوسری کے سب کرتے ہیں۔اسی طرح جماعتوں کا حال ہوتا ہے۔غرض ترقی حاصل کرنے کے لئے سب افراد کا کام کرنا ضروری ہوتا ہے۔جب ایک سست ہو تو اس کا سب پر اثر پڑتا ہے اور جب تک اس کی بگڑتی ہوئی حالت درست نہ ہو جائے اس وقت تک اپنی قوم کے لئے بجائے مفید ہونے کے نقصان رساں ہوتا ہے۔پھر ایک اور اتفاق ہے فرمایا: - وَاعْتَصِمُوا بِحَبل الله جمیعا۔اللہ کی رسی کو سب مضبوط پکڑو۔اگر چھوڑ دیں گے تو وہ باقیوں کے لئے رکاوٹ کا موجب ہوں گے۔گورنمنٹ برطانیہ کے مقابلہ میں جو طاقت لڑ رہی ہے اس کا سامان اگر چہ ہماری حکومت کے سامنے کم ہے۔مگر اس کی کیا وجہ ہے کہ آج تک کہ اس جنگ پر تیسرا سال گذر رہا ہے۔فیصلہ نہیں ہوتا اسکی یہی وجہ ہے۔کہ وہ پہلے سے اس جنگ کی تیاری کر رہی تھی۔اور اس کے سب کے سب افراد اس میں شامل ہیں۔ایک چھوٹی طاقت جس نے اپنی تمام طاقتوں کو مجتمع کر لیا ہو وہ ایک مدت تک بڑی طاقتوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔اب میرا ارادہ ہے کہ ایسا انتظام کیا جائے کہ جماعت کے سب افراد کے سپر دکوئی نہ کوئی کام کیا جائے تا کہ جماعت ترقی کرے اور سب کام میں مشغول رہیں۔اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک بات میرے دل میں ڈالی ہے۔اور وہ یہ کہ جس طرح ہر ایک احمدی نے ماہوار چندہ لکھوایا ہوا ہے۔اسی طرح ہر