خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 319 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 319

خطبات محمود جلد (5) ۳۱۹ تو بہت معمولی نکلتی ہے۔اسی طرح کبھی ایک بات بالکل معمولی معلوم دیتی ہے لیکن جب پوری ہوتی ہے تو بڑے عظیم الشان نتائج پیدا کرتی ہے۔کبھی جس رنگ میں کوئی بات کہی جاتی ہے اسی رنگ میں پوری ہوتی ہے۔اس کی ایک وجہ ہے اور وہ یہ کہ انسان کی نظر ایک بات کوزور دار جھتی ہے مگر دراصل وہ کمزور ہوتی ہے۔اور اسی طرح ایک بات کو انسان اپنے نزدیک کمزور سمجھتا ہے مگر دراصل وہ بہت زور دار ہوتی ہے۔دیکھوظاہر نظروں میں بدر اور احزاب کی لڑائیوں میں بڑی بھاری فتح ہوئی تھی مگر خدا تعالیٰ نے صلح حدیبیہ کو جسے ظاہر میں شکست سمجھا گیا تھا بڑی بھاری فتح قرار دیا ہے۔تو کبھی ظاہرہ الفاظ سے ایک بات بڑی معلوم ہوتی ہے اور اس کا نتیجہ معمولی نکلتا ہے مگر اس لئے نہیں کہ نعوذ باللہ خدا تعالیٰ نے غلطی سے معمولی الفاظ کی بجائے زور دار الفاظ میں اس کو بیان کیا ہوتا ہے بلکہ اس لئے کہ وہ واقعہ بڑے بڑے نتائج پیدا کرتا ہے۔اسی طرح اگر کسی بات کے متعلق الفاظ معمولی ہوں اور واقعہ بہت ہیبت ناک ظہور پذیر ہو اس لئے نہیں کہ نعوذ باللہ خدا تعالیٰ کو ایسا معلوم نہ تھا اس لئے اس نے معمولی الفاظ میں اس کا ذکر فرمایا ہوتا ہے بلکہ اس لئے کہ گوہ بظاہر خطرناک اور بڑا واقعہ ہوتا ہے مگر نتائج کے لحاظ سے کوئی ایسا خطر ناک نہیں ہوتا۔اور اگر کوئی پیشگوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے جن الفاظ میں بیان کی جاتی ہے انہیں میں پوری ہوتی ہے تو اس کے متعلق یہ خیال نہیں ہوتا کہ اسی طرح پوری ہوئی بلکہ اس کے نتائج ہی ایسے مد نظر ہوتے ہیں۔بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان اپنی کامیابی سمجھتا ہے اور اپنے خیال میں فتح حاصل کر چکا ہوتا ہے لیکن وہ فتح کوئی دیر پانہیں ہوتی فوراہی دشمن دوبارہ حملہ کر کے اسے شکست دے دیتا ہے۔کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک کامیابی کو انسان بہت معمولی سمجھتا ہے مگر تھوڑے ہی عرصہ کے بعد اُسے معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ کوئی معمولی کامیابی نہ تھی بلکہ بہت بڑی تھی کیونکہ اس کے نتائج بہت بڑے نکلتے ہیں۔اس قسم کے نظارے ہم دُنیاوی جنگوں میں بھی کثرت سے دیکھتے ہیں۔آج کل وہ لوگ جو جنگ کی خبریں پڑھتے ہیں وہ کثرت سے اس قسم کے واقعات بھی پڑھتے ہیں کہ ایک کامیابی کو بہت بڑا سمجھا جاتا ہے لیکن بعد میں اس کے متعلق کہنا پڑتا ہے کہ یہ بہت معمولی تھی۔اسی طرح ایک فتح کو بہت معمولی قرار دیا جاتا ہے لیکن بعد میں پتہ لگتا ہے کہ وہ بہت اہم فتح ہے۔چند ہی دن ہوئے ایک خبر آئی تھی کہ ایک معمولی سانا کہ فتح ہوا ہے لیکن اسی کے متعلق بعد میں یہ خبر آئی کہ جرمن اس کے فتح کرنے کے لئے بڑا زور ماررہے ہیں کیونکہ اس راستہ سے وہ اپنی فوجوں کو اسلحہ وغیرہ پہنچایا کرتے تھے۔تو وہی نا کہ جو پہلے معمولی سمجھا گیا تھا بعد میں بہت بڑا قرار دیا گیا۔لیکن خدا تعالیٰ تو پہلے ہی ہر ایک چیز کے نتائج سے واقف ہوتا ہے اس لئے جس واقعہ سے بڑے اہم نتائج نکلنے ہوتے ہیں اسے غیر معمولی قرار دیتا ہے خواہ بظاہر وہ چھوٹا ہی نظر آئے۔اور جس سے معمولی نتائج نکلنے ہوں اسے معمولی کہتا ہے خواہ بظاہر وہ بڑا ہی