خطبات محمود (جلد 5) — Page 22
خطبات محمود جلد (5) ۲۲ مان لی اور خزانچی سے کہا کہ تم ہر خانہ میں پہلے سے ڈ گنا ر کھتے جاؤ۔وہ رکھتا گیار کھتے رکھتے اس روپیہ کی تعداد لاکھ سے بڑھ گئی خزانچی نے بادشاہ کو کہا کہ حضور خزانہ تو خالی ہو گیا ہے اور ابھی خانے پر ہونے باقی رہتے ہیں۔پس یہ بالکل صحیح بات ہے کہ اگر ایک احمدی اپنے ساتھ ایک آدمی لائے پھر جو آنے والا ہے وہ کسی اور کو لائے تو اس طرح ہزار سے دو ہزار۔دو ہزار سے چار ہزار اسی طرح کروڑوں تک تعداد پہنچ سکتی ہے۔صرف اخلاص اور محبت کی ضرورت ہے جب تک اخلاص نہ ہو کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔جس میں اخلاص ہوگا وہ خود بخو دکوشش کرے گا۔جب خدا تعالیٰ نے جو یہ وعدہ فرمایا ہے کہ وہ لوگ کبھی ناکام و نامراد نہیں وں گے تو تم کیونکر نا کام ہو سکتے ہو۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے مردوں عورتوں اور بچوں اور۔بوڑھوں میں یہ جوش اور اخلاص پیدا کرے۔آمین۔(الفضل ۱۶ جون ۱۹۶۵ء)