خطبات محمود (جلد 5) — Page 253
خطبات محمود جلد (5) مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ؎ ۲۵۳ ہر طرف کفر است جو شاں ہمچو افواج یزید دین حق بیمار بے کس ہمچو زین العابدین یعنی ہر طرف کفر اس طرح جوش مار رہا ہے جس طرح یزید کی فوجیں تھیں اور دین کی یہ حالت ہے کہ امام زین العابدین کی طرح بیمار اور بیکس پڑا ہے۔واقعی یہی حالت اسلام کی ہے اس کو سمجھتے ہوئے جوسستی کرتے اور اپنی ضروریات کو دین کی ضروریات سے مقدم کرتے ہیں۔وہ سوچیں کہ کیا کر رہے ہیں۔ایسے لوگوں کے لئے بہت خطرہ کا مقام ہے۔انہیں تو ایک منٹ کے لئے بھی دین کی طرف سے غافل نہیں ہونا چاہیئے وہ آدمی جسے پہرہ پر کھڑا کیا جائے۔وہ اگر ذرا بھی غفلت کرے تو اسے بہت سخت سزا دی جاتی ہے اور آجکل تو اتنی سختی کی جاتی ہے کہ اگر پہرہ دار کو اونگھتا ہو ابھی دیکھا جائے تو گولی مار دیتے ہیں کیوں؟ اس لئے کہ اس کی تھوڑی سی غفلت بہت بڑے نقصان کا موجب ہو جاتی ہے۔اسی طرح وہ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے دنیا کے لئے بطور پہرہ دار شاہد اور نگران مقرر کئے جاتے ہیں۔اگر وہ اپنے فرائض سے ذرا بھی غافل ہوں تو بہت سزا پاتے ہیں دوسرے اگر سوئیں تو کوئی نہیں پوچھتا۔لیکن وہ اگر اونگھیں بھی تو گولی مارنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔پس تم لوگ اس خطرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کے سمجھنے کی طرف توجہ کرو۔تا کہ غفلت سے محفوظ رہ کر انعامات حاصل کر سکو۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو اس بات کی توفیق دے کہ اس نے جو عہد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر کیا ہے اس کو پورا کرے۔اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے۔(الفضل ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ء)