خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 224 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 224

۲۲۴ 27 خطبات محمود جلد (5) مشکلات کے وقت بہت زیادہ ہمت دکھانی چاہئیے ! (فرموده ۲۵ /اگست ۱۹۱۶ء) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد مندرجہ ذیل آیات پڑھ کر فرمایا :۔وَلَمَّا رَاَ الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هَذَا مَا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيمَانًا وَتَسْلِيمًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ ، فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًاه (الاحزاب ۲۳-۲۴) کم ہمت انسان کبھی بھی دنیا میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔بلکہ اپنے ہاتھ سے اپنی کامیابی کو خود ضائع کرتا ہے۔بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ایک کام کرتے کرتے جب اس حد تک پہنچتے ہیں کہ کامیابی کا وقت نزدیک آجاتا ہے تو اسے چھوڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔ان کی مثال اس شخص کی طرح ہوتی ہے جو کنواں کھود نے لگے لیکن جب کھودتے کھودتے ایسی ریت نکل آئے کہ جس کے بعد پانی نکلتا ہے تو ہار کر بیٹھ جائے کہ اب مجھ سے محنت نہیں ہو سکتی۔حالانکہ وہی وقت اس کی محنت کا ہوتا ہے اور اسی وقت تمام منتیں شمر لانے والی ہوتی ہیں۔اور ان کے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔اگر کوئی ایسے وقت سستی کرتا اور ہمت ہار کر بیٹھ جاتا ہے تو اور کب چیستی کرے گا اس وقت کی سستی اس کی معمولی حیثیت کو بھی ضائع کر دے گی اور وہ پہلے سے بھی زیادہ گر جائے گا۔تو کم ہمت انسان اپنی نادانی کم ہمتی اور شستی کی وجہ سے ان تمام پھلوں اور ثمرات کو جو اسے محنت کے نتیجہ میں حاصل ہوتے ہیں ضائع کر دیتا ہے۔لیکن ہمت اور استقلال والا انسان کبھی مصائب اور مشکلات سے