خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 199 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 199

خطبات محمود جلد (5) ۱۹۹ جسطر ح نفس مُردہ ہو تو اس کا اثر جسم پر پڑتا ہے۔اسی طرح اگر جسم مردہ ہو تو اس کا اثر نفس پر پڑتا ہے۔جب کوئی سستی کی حالت اختیار کرتا ہے تو اس کے نفس پر بھی سستی چھا جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ نماز میں قیام۔رکوع۔سجدہ وغیرہ جتنی حالتیں رکھی گئی ہیں وہ سب چستی کی رکھی ہیں۔تو جسم کی شستی کا اثر روح پر اور خیالات پر ہوتا ہے۔اس لئے دعا کرنے کے وقت انسان کو چستی کی حالت میں ہونا چاہئیے۔یہ نہ ہو کہ سجدہ میں جائے تو کہنیاں زمین پر گرا دے۔مجھے ہمیشہ اس بات کا شوق لگا رہتا ہے کہ میں شریعت کے ہر ایک چھوٹے سے چھوٹے حکم میں بھی معلوم کروں کہ کیا حکمت ہے۔اس وجہ سے میں نے اس بات پر غور کرنے کے لئے کہ یہ کیوں حکم ہے کہ سجدہ کرتے وقت کہنیاں زمین پر نہ گرائی جائیں۔نوافل میں کہنیاں گرا کر دیکھا ہے اس سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ اگر پہلے بڑے زور سے دعا ہورہی ہو تو اس طرح کرنے سے رک گئی ہے۔اور جب کہنیاں اٹھائی ہیں تو پھر وہی حالت پیدا ہوگئی ہے۔جو پہلے تھی۔تو دعا کرتے وقت چستی ہونی چاہئیے۔اور وہ چستی جو امید کی چستی ہوتی ہے نہ کہ کوئی اور۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ زبان سے دعا زیادہ عمدگی سے نکلتی ہے اور مختلف پیرایوں میں دعا کرنے کی توفیق ملتی ہے۔پھر ایک طریق یہ بھی ہے کہ جب کسی اہم امر کے متعلق دعا کرنے لگو تو اس سے پہلے چند اور دعائیں کر لو۔اور پھر اصل دعا کرو۔خدا تعالیٰ نے انسان کے لئے یہ بات رکھی ہے کہ اس کا ہر ایک کام آہستگی سے شروع ہوتا ہے اور جب وہ شروع ہو جاتا ہے تو پھر ترقی کرتا جاتا ہے۔گو یا اس کے کاموں میں تیزی آہستہ آہستہ پیدا ہوتی ہے نہ کہ یکلخت۔اس لئے بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ انسان کسی مقصد کے لئے دعا کرتا ہے لیکن کچھ عرصہ بعد کامیابی نہ دیکھ کر کرنے سے رہ جاتا ہے۔وجہ یہ کہ وہ چاہتا ہے کہ جلدی دعا قبول ہو جائے حالانکہ وہ جلدی نہیں ہونے والی ہوتی۔اس لئے بہتر یہ ہے کہ کسی اہم معاملہ کے متعلق دعا کرنے سے پہلے اور دعائیں کی جائیں۔جب ان کی وجہ سے ان میں تیزی اور چستی پید ا ہو جائے گی۔اور اس کے خیالات بلند ہو جائیں گے اس وقت اپنے خاص مقصد کو خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر دے۔اس کے لئے ایک اور بہتر طریق یہ بھی ہے کہ انسان پہلے ایسی دُعائیں مانگے جنہیں خدا تعالیٰ ضرور قبول کر لیتا ہے۔دفاتر میں جو ہوشیار کلرک