خطبات محمود (جلد 5) — Page 172
خطبات محمود جلد (5) ۱۷۲ ہمارے ہاتھ میں رکھا ہے اور دوسرا دشمنوں کے ہاتھ۔انہوں نے گورنمنٹ برطانیہ کے احسانات کی قدر نہ کی۔اور شرارتیں شروع کر دیں۔اب دوسرا حصہ پورا ہونا ہے جو حضرت مسیح موعود کے مریدوں سے متعلق ہے۔پس جب آپ کے دشمنوں نے پیشگوئی کا وہ حصہ جو ان سے تعلق رکھتا ہے پورا کر دیا ہے تو کیسا نادان اور بدقسمت ہے وہ دوست جس کے ہاتھ سے اس کا متعلقہ حصہ پورا نہ ہو۔پس میں خاص طور پر اپنی جماعت کو متوجہ کرتا ہوں کہ اس وقت گورنمنٹ کی خاص طور پر مدد کرنی چاہئیے۔یہ نادان لوگوں کے غلط اور بیہودہ خیال ہیں کہ وہ گورنمنٹ کو نقصان پہنچا سکیں گے جو کوئی اس سلطنت کا مقابلہ کرے گا۔وہ خود رسوا اور ذلیل ہوگا۔یہ گورنمنٹ خدا کی طرف سے یہاں آئی ہے اور حضرت مسیح موعود اس میں پیدا ہوئے ہیں۔تاا س کے ذریعہ اسلام کی اشاعت اور ترقی ہو۔پس اب اسلام کی اشاعت اسی سلطنت کے ذریعہ ہوگی۔حضرت مسیح موعود نے رویا میں دیکھا تھا کہ یہ قوم گروہ در گروہ اسلام میں داخل ہو رہی ہے۔اور دوسروں کو کر رہی ہے۔ہماری جماعت کو چاہیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حکم کو مد نظر رکھے۔اور جہاں کسی کے دل میں کوئی فاسد خیال دیکھے۔فوراً نکالنے کی کوشش کرے۔اور جس طرح بھی ہو سکے گورنمنٹ کی مدد کرے کیونکہ ایسا کرنا نہ صرف گورنمنٹ کی مدد کرنے کے فرض کو ادا کرنا ہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کو بھی پورا کرنا ہے۔خدا تعالیٰ ہمیں قرآن کریم کے احکام کے سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق دے۔اور ہماری گورنمنٹ جس طرح امن پھیلانے کا کام کر رہی ہے اسی طرح دین اسلام پھیلانے میں بھی ہمارے کام آئے۔اور جس طرح دنیاوی لحاظ سے ہمارے ساتھ تعلق رکھتی ہے دینی لحاظ سے بھی تعلق رکھے۔آمین۔(الفضل ۲۲ جولائی ۱۹۱۶ء) ا تذکرہ ص ۴۱۰