خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 171 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 171

خطبات محمود جلد (5) 121 متوجہ کیا ہے کہ وہ ہر وقت گورنمنٹ کی وفادار اور مددگار رہے۔اور بتایا ہے کہ وہ وقت آتا ہے جبکہ شورشیں ہوں گی اور صرف ہماری ہی جماعت گورنمنٹ کی اعلیٰ درجہ کی وفادار ثابت ہوگی۔ہمیں اس معاملہ میں گورنمنٹ سے ہمدردی ہے کہ بعض ناعاقبت اندیش شورش پھیلانا چاہتے ہیں۔لیکن ساتھ ہی ہمارا ایمان بھی تازہ ہورہا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فرستادہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہ بات جو آپ نے بہت پہلے بتائی تھی پوری ہو رہی ہے۔مگر اس موقع پر آپ نے ہماری جماعت کا یہ فرض رکھا ہے کہ ہم ہر طرح سے گورنمنٹ کی مدد اور تائید کریں۔پھر آپ نے سورۃ الناس کی تفسیر لکھتے ہوئے بتایا ہے کہ گورنمنٹ کی وفاداری اور اطاعت کرنا ہمارا فرض ہے آج کل يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ہو رہا ہے۔پس یہ وہ وقت ہے جبکہ ہم نے اس بات کا ثبوت دینا ہے کہ ہم کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو کچھ اپنی جماعت کے متعلق کہا تھا وہ سب سچ ہے۔19ء میں جب فساد ہوا تھا اور ہندو مسلمانوں نے اپنا اتفاق ظاہر کرنے کے لئے چاندی کے برتنوں میں اکٹھا پانی پیا تھا۔اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کو کہا تھا کہ گورنمنٹ کو اپنی خدمات پیش کرو۔کہو کہ جو خدمت ہم سے چاہیئے ہم وہ دینے کو تیار ہیں۔اس وقت بھی جبکہ گورنمنٹ ایک عظیم الشان جنگ میں مشغول ہے کچھ شریر لوگ اس قسم کے منصوبے کر رہے ہیں کہ گورنمنٹ کی توجہ بٹ جائے۔اس لئے ہماری جماعت سے جہاں تک اور جس طرح ہو سکے گورنمنٹ کی مدد کرے تا حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی تمام و کمال پوری ہو جائے۔اس کا ایک حصہ تو پورا ہو چکا ہے اور دوسرا حصہ ہمارے ساتھ تعلق رکھتا ہے اس لئے وہ ہمارے ذریعہ پورا ہوگا۔خدا تعالیٰ کی بعض پیشگوئیوں کا پورا ہونا انسانوں سے تعلق رکھتا ہے تا کہ وہ اسے پورا کر کے انعامات کے مستحق ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا تھا کہ ہمارے گھر میں طاعون نہیں پڑے گی۔اے لیکن باوجود اس کے آپ صفائی وغیرہ کی بڑی احتیاط کرتے تھے۔اور فرماتے کہ یہ حصہ ہمارے ساتھ تعلق رکھتا ہے اس لئے اس کا پورا کرنا ہمارا فرض ہے۔تو خدا تعالیٰ نے اس پیشگوئی کا ایک حصہ ا تذکره ص ۴۲۵۔