خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 112 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 112

خطبات محمود جلد (5) ۱۱۲ پاس رہتے ہیں یا جن کے پاس نہریں اور نالے گزرتے ہیں۔انہوں نے دیکھا ہوگا کہ کبھی پانی میں بھنور پڑتا ہے اس بھنور میں جو چیز پڑ جائے پھر وہ نکل نہیں سکتی۔اسی طرح عوام کی رو میں جو انسان آجاتا ہے وہ بھی نکل نہیں سکتا اور ایک کمزور اور ناتواں انسان کے آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کا ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ وہ اپنے آپ کو طاقتور اور مضبوط چیزوں سے باندھ لے جب وہ آگے چیزیں جائینگی تو وہ بھی آگے ہی آگے جائے گا۔دنیا میں چونکہ جماعت سے بڑھ کر اور کوئی طاقت نہیں ہے اس لئے ترقی کرنے کا سب سے بہتر طریق یہی ہے کہ انسان جماعت سے اپنے آپ کو وابستہ کر لے۔اس سے سست بھی آگے بڑھنا شروع کر دیتے ہیں۔گو یا جماعت کے لوگ اس کے لئے سہارا ہو جاتے ہیں۔جماعت کے انتظام سے داناؤں نے ایسے ایسے فائدے اٹھائے ہیں کہ دیکھ کر حیرت آجاتی ہے۔نپولین ایک بادشاہ گزرا ہے اس کی نسبت مؤرخوں نے ایک عجیب واقعہ لکھا ہے وہ فرانس کا بادشاہ تھا۔اس نے روس پر حملہ کیا۔روسیوں نے یہ طریق اختیار کیا کہ اپنے گاؤں اور شہروں کو جلاتے جاتے اور آگے آگے نکلتے جاتے۔چونکہ روس کا ملک بہت وسیع ہے اور اس کا شمالی حصہ ایسا خطر ناک ہے کہ اگر کوئی واقف کا رنہ ہو تو برف کی وجہ سے انسان ہلاک ہو جاتے ہیں اس لئے وہاں تک پہنچ کر نپولین کی بہت سی فوج تباہ ہوگئی۔اس وقت روسیوں نے نپولین کی فوج پر حملے کرنے شروع کر دیئے۔اور اسے بہت تنگ کیا۔حتی کہ وہ واپس ہونے پر مجبور ہوگئی اور اسے بہت جلدی واپس آنا پڑا۔راستہ میں ایک جگہ ایسی تنگ ہوئی کہ بیٹھنے تک کے لئے جگہ نہ میسر ہوسکی کیونکہ تمام اردگرد دلدل تھی۔اگر زمین پر بیٹھیں تو کپڑے اور ہتھیار کیچڑ سے بھر جاتے تھے اور اگر نہ بیٹھیں تو اتنے تھک گئے تھے کہ چلنے کی طاقت نہ تھی اس وقت نپولین نے یہ تجویز کی کہ وہاں ایک کرسی تھی اس پر ایک شخص کو بٹھا دیا۔دوسرے کو اس کے گھٹنوں پر۔تیسرے کو دوسرے کے گھٹنوں پر حتی کہ اس طرح ایک وسیع حلقہ میں لوگوں کو بٹھا دیا۔آخری آدمی کے گھنٹوں پر اس پہلے شخص کو بٹھا کر کرسی اس کے نیچے سے نکال لی اور اس پر خود بیٹھ گیا۔اس طرح تمام فوج نے آرام بھی کر لیا اور سامان بھی خراب نہ ہوا۔تو جماعت کے ساتھ وابستہ ہونے میں بہت سی خوبیاں ہوتی ہیں اور بعض تو ایسے فوائد پہنچتے ہیں۔جن کا