خطبات محمود (جلد 4) — Page 474
خطبات محمود جلد ۴ ۴۷۴ سال ۱۹۱۵ سے جواب ملا المَبْطُونُ شَھید اور جب پیشگوئی کی زد میں آکر کسی کے مال و جان کا نقصان ہوا تو اس نے جھٹ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوع پڑھ دیا۔الغرض معترض کا یہ اعتراض تو ثبوت ہے كَذَلِكَ قَالَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِثْلَ قَوْلِهِمْ تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ کیونکہ حضرت صاحب نے جب لکھا جو میرے مقابلہ میں اٹھا وہ تباہ ہوگا یا ذلیل ہو گا تو ان کا مخالف بھی یہی پکار اٹھا تھا کہ اس کی خبر تو پہلے ہی سے قرآن مجید میں ہے جو جواب اُس وقت دیا گیا تھا وہی میری طرف سے سمجھ لیا جائے۔باقی یہ کہنا کہ خدا نے لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِین کہا اور تباہ نہیں ہوئے یہ تو خدا پر اعتراض ہے میرا ایمان تو یہ ہے کہ خدا نے جن پر لعنت کی وہ ضرور تباہ ہوئے مگر اس تباہی کے دیکھنے کیلئے آنکھیں چاہئیں دیکھنے والی آنکھیں تو ان کی تباہی دیکھ رہی ہیں۔آنحضرت صلی ا ستم کے مخالف کہتے ہیں کہ ہم تو زندہ ہیں مگر چشم بینا انہیں تباہ دیکھتی ہے۔حضرت صاحب کے مخالف بھی کہتے ہیں ہم ابھی تک قائم ہیں مگر ایک احمدی کی نظر میں وہ تباہ ہو چکے ہیں۔تیسری بات یہ کھی ہے کہ ہمارے مقابلہ میں الہام ہوتے ہیں خواب آتے ہیں مگر آریوں اور عیسائیوں کیلئے ایسا نہیں ہوتا۔یہ بھی وہی اعتراض ہے جو حضرت اقدس پر غیر احمدیوں کی طرف سے بار ہا ہوا کہ ہماری تباہی کی خبریں دیتے ہو جو کلمہ پڑھتے ہیں، نمازیں ادا کرتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور دنیا میں ہزاروں رسول اللہ صلی یا یہ تم کو گالیاں دینے والے اور توحید کے نہ ماننے والے موجود ہیں۔پس یہ بھی ثبوت ہے گكَذلِكَ قَالَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِثْلَ قَوْلِهِمْ تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ کا۔مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا تم مامور ہو جو ایسی تحر یاں کرتے ہو اور اپنے رویا شائع کرتے ہو۔میں کہتا ہوں میں مامور نہیں مگر ہر مومن کی حیثیت کے مطابق اس کی صداقت کیلئے نشان دکھایا جاتا ہے۔مجھے بڑائی کا کوئی دعویٰ نہیں میں تو خدا کی ایک ادنی مخلوق ہوں اب بھی میرا مولی جو فضل مجھ پر نازل کرے اسے میں کیوں چھپاؤں (آما بِنِعْمَتِ رَبِّكَ فَحَيّت) و میں وہی محمود ہوں جو آج سے دو سال پہلے تھا کیا اُس وقت اس تحدی و اعلان سے میں نے کبھی شائع کیا تھا کہ میرے لئے خدا نے یہ نشان دکھایا اور میں نے یہ خواب دیکھا جو یوں پورا ہوا۔اور کیا اُس وقت میری ایسی تائید ہوئی جواب ہو رہی ہے۔پس اب جو میں ایسا کرتا ہوں تو اس لئے نہیں کہ میری بڑائی ظاہر ہو بلکہ سلسلہ کی صداقت کے اظہار کیلئے۔جب ان باتوں سے مسیح موعود کی صداقت ظاہر ہوتی ہے اور خدا میری تائید پر