خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 339 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 339

خطبات محمود جلد ۴ ۳۳۹ سال ۱۹۱۵ء کہ اگر تو ان کیلئے توبہ استغفار کرے یا نہ کرے اور اگر توستر بار بھی ان کیلئے تو یہ استغفار کرے تو بھی ہرگز قبول نہ کی جائے گی کیونکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے اور اللہ فاسقوں کے گروہ کو کبھی ہدایت نہیں دیتا۔انہی کا ذکر کرتے ہوئے خدا تعالیٰ آگے فرماتا ہے کہ اگر ان میں سے کوئی مر جائے تو اس کا جنازہ نہیں پڑھنا اور ان کی قبر پر کھڑے نہیں ہونا۔کیونکہ قبر پر کھڑے ہونے سے بھی دعا کی تحریک ہو جاتی ہے۔تو یہ کافروں کے متعلق خدا تعالیٰ کا حکم نہیں بلکہ ان کیلئے جو ایمان لے آئے تھے لیکن دراصل منافق تھے۔دیکھو رسول اللہ سنی لیا کہ تم چاہتے ہیں کہ ان کیلئے استغفار کریں ان کا جنازہ ہے پڑھیں لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کیلئے جو استغفار کی جائے گی وہ اگر ستر بار بھی کی جائے تو بھی قبول نہ ہو سکے گی اور تم اُن کا جنازہ نہ پڑھنا اور نہ قبر پر جانا۔یعنی ان مواقع پر بھی ان کیلئے رحم کی دعا نہ کرنا۔اس منع کرنے کی وجہ بیان فرمائی کہ اِنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَمَاتُوا وَهُمْ فَاسِقُونَ۔ان کیلئے زندگی میں دعا کرنی جائز تھی مگر انہوں نے چونکہ اللہ اور اس کے رسول کی باتوں کو نہیں مانا اور اسی حالت میں یہ مرگئے ہیں اس لئے ان کیلئے تو بہ اور رحم کی دعا نہیں کرنی چاہیئے۔کوئی کہہ سکتا تھا کہ جب کسی کا جنازہ نہ پڑھنے اور اس کیلئے رحم کی دعا کرنے کی ممانعت اس لئے ہے کہ اس نے خدا اور اس کے رسول کی باتوں کا انکار کیا ہے تو کیا وہ لوگ جو ابتداء میں خدا اور رسول کا انکار کرتے ہیں ان کا جنازہ بھی نہیں پڑھنا چاہئیے۔اور ان کیلئے بھی دعاء تم نہ کرنی چاہئیے اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ وجدان کے جنازہ نہ پڑھنے اور ان کیلئے دعا نہ مانگنے کی نہیں ہے بلکہ یہ ہے کہ وہ تو اسی حالت میں مر بھی گئے ہیں اس لئے ان کا جنازہ پڑھنانا جائز ہو گیا ہے۔اب یہ سوال ہوتا ہے کہ موت کی وجہ سے کیوں جنازہ ناجائز ؟ اس کا جواب خدا تعالیٰ نے دوسری جگہ قرآن میں دیا ہے۔وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا۔^ کہ وہ لوگ جو ہماری محبت میں کوشش کرتے ہیں ہم ضرور ضرور ان کو ہدایت دے دیتے ہیں اور اگر کوئی شخص واقعہ میں اخلاص رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم ضرور ضرور اسے ہدایت دے دیتے ہیں۔وہ جو ایسی حالت میں مرجاتا ہے اور اسے ہدایت نصیب نہیں ہوتی ، اس لئے ثابت ہوا کہ اس کی نسبت جو یہ خیال تھا کہ یہ آدمی نیک اور اچھا ہے غلط خیال تھا کیونکہ اگر وہ اچھا ہوتا تو ضرور تھا کہ ہدایت پا جاتا۔اللہ تعالیٰ ظالم