خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 485 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 485

خطبات محمود جلد ۴ ۴۸۵ سال ۱۹۱۵ء میں اسلام کی عظمت پیدا ہوگی اس کا پورا ثواب ان کو بھی ملے گا اور مالوں کے ساتھ جانی جہاد کر کے وہ بہت سے انعامات کے وارث ہوں گے۔امراء کیلئے یہ مجاہدہ دوسروں کی نسبت اور بھی زیادہ ہے۔لیکن ان کو یا درکھنا چاہیئے کہ دین اسلام کے خادم امیر و غریب سب ہیں یورپ کے لوگ اپنی دنیاوی ترقی کیلئے یہ سب کام کرتے ہیں۔غرباء کی ہمدردی کیلئے وہاں بعض دفعہ پھول فروخت کرنے کے میلے مقرر ہوتے ہیں اور خود شاہی خاندان کی لیڈ یاں تک اس فروخت میں حصہ لیتی ہیں۔پس اسلام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے جو خدمت کرنی پڑے اس میں شرم کی کوئی بات نہیں۔بعض لوگ زبانی تبلیغ نہیں کر سکتے ، وہ اس طرح تبلیغ کر سکیں گے کیونکہ جس قدر لوگوں کے گھروں میں ترجمہ قرآن اُن کی معرفت پہنچے گا گویا سب کو انہوں نے اسلام کی تبلیغ کر دی۔پس ہر جگہ کی جماعتیں اور جماعتوں کے افراد جن کو اللہ تعالیٰ اس ثواب میں حصہ لینے کی توفیق دے بہت جلد اطلاع دیں کہ کس قدر سیپاروں کے فروخت کرنے کی وہ اپنے علاقہ میں امید کرتے ہیں تاکہ ان کے نام نمونہ بھجوادیا جائے جو تیار ہے اور امید ہے کہ پہلا سیپارہ پندرہ ہیں دن تک تیار ہو جائے گا اور ایک ماہ تک قادیان پہنچ جائے گا۔مگر اس بات کو خوب یا درکھنا چاہئے کہ زیادہ تر کوشش اس کی اشاعت کی غیر احمد یوں ، ہندوؤں سکھوں اور عیسائیوں میں ہونی چاہئیے یہ نہ ہو کہ اپنی ہی جماعت کے لوگ اسے خرید لیں کیونکہ اس طرح اشاعت کا مقصد پورا نہیں ہوسکتا۔اگر سب ترجمہ بھی ختم ہو جائے تب بھی جماعت کیلئے پھر اور چھپوایا جا سکتا ہے۔پہلے صرف دوسرے لوگوں میں اس کی اشاعت ہونی چاہئیے إِلَّا مَا شَاءَ اللہ۔ایک سیپارہ کی قیمت دو روپے ہوگی اور غالبا بڑے سائز کے ڈیڑھ سو صفحہ پر ہو گا۔ایک اعلیٰ کاغذ پر بھی چھپوایا جائے گا جو مجلد بھی ہوگا اور اس کی قیمت دس روپیہ فی سیپارہ ہے۔خدا تعالیٰ ہماری جماعت کے مخلصین کو ہر طرح کی دینی خدمات کی توفیق دے اور اس کام میں میرا ہاتھ بٹانے والوں کی اپنے خاص فضلوں کے ساتھ مددفرماوے آمین۔ل النساء : ٩٦ الفضل ۲۸ اکتوبر ۱۹۱۵ء) ال عمران: ۱۰۵ ترمذی کتاب المناقب باب مناقب ابی بکر