خطبات محمود (جلد 4) — Page 370
خطبات محمود جلد ۴ سال ۱۹۱۵ء خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہی ہے۔پس جو شخص ایسا چاہتا ہے گو یا وہ خدا تعالیٰ کے اختیارات کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہتا ہے۔پس تم حق کے قبول کروانے کو خدا تعالیٰ پر چھوڑ دو۔ہاں خدا سے یہ کہو اے خدا ! ہم سچ بات کے مقابلہ میں دلیل دے سکتے ہیں اور اس طرح مخالف کو خاموش کرا سکتے ہیں لیکن جھوٹ کے مقابلہ میں ہم جھوٹ نہیں بول سکتے۔اس لئے جھوٹ بولنے اور افتراء کرنے والے لوگوں کو آپ کے سپرد کرتے ہیں۔آپ خود ان سے معاملہ کیجئے اور ہمیں اس قسم کے فریبوں اور جھوٹوں سے بچائے۔آمین ثم آمین۔ل البقرة: ١٩١ الفضل ۱۰ جون ۱۹۱۵ء) بخاری ابواب فضائل المدينة باب فضل المدينة وانها تنفى الناس الغاشية : ٢٣