خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 25 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 25

سال ۱۹۱۴ء خطبات محمود جلد ۴ ۲۵ جس دکان میں اس کی مطلوبہ چیز پائی جائے گی وہ اسی دکان میں داخل ہوگا۔تمام مذاہب نے خدا کے حضور پہنچا دینے سے انکار کیا ہے صرف اسلام کا ہی یہ دعوی ہے کہ وہ خدا کے حضور پہنچا دیتا ہے اس کی تصدیق ہم دیکھتے ہیں ہر زمانے میں ہو رہی ہے اور ہر زمانہ میں خدا کی طرف سے مخلوق کی ہدایت کیلئے اس کے بندے آتے رہتے ہیں۔کوئی آدمی اگر ایسا ہے کہ وہ بی۔اے کو پڑھا سکے تو وہ الف با بھی پڑھا سکتا ہے۔اسی طرح هُدًى لِلْمُتَّقِينَ سے مراد یہ ہے کہ یہ اعلیٰ درجہ تک پہنچا سکتا ہے تو کیا ادنی درجہ کے لوگوں کو ادنی باتیں یہ نہیں سمجھا سکتا اور ان کو ہدایت نہیں دے سکتا۔اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو دعوی میں بھی بڑھ گیا اور یہی لوگوں کی غرض کو پورا کرنے والا ہے اسی وجہ سے تمام مذاہب پر فائق ہے۔اور بھی بہت سے دلائل ہیں وقت چونکہ تنگ ہے اس لئے آج هُدًى لِلْمُتَّقِينَ پر ہی بس کرتا ہوں۔(الفضل ۲۱۔جنوری ۱۹۱۴ء) ل البقرة: ۲ تا ۶