خطبات محمود (جلد 4) — Page 22
خطبات محمود جلد ۴ ۲۲ (۷) هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ کا صحیح مفہوم (فرموه ۱۶ جنوری ۱۹۱۴ء) سال ۱۹۱۴ء تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے درج ذیل آیات کی تلاوت کی الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقُتُهُمْ يُنْفِقُونَ - وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ۔أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ وَأُولئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ اور پھر فرمایا میں نے پچھلے جمعہ میں بیان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کی صداقت معلوم کرنے والوں کو ی یہ ثبوت دیا ہے کہ جو لوگ سچے مذہب کے متلاشی ہیں اور جو راستی کی تڑپ رکھنے والے ہیں وہ تمام تعلیموں کو دیکھیں اور جو ان پر عمل کرنے سے سکھ یاد کھ ملتا ہے اسے معلوم کریں، تو ان تمام تعلیموں میں سے قرآن کریم میں ہی ایسی تعلیم ملے گی جس کے احکام پر چلنے والا اور اس کی نواہی سے رکنے والا ہی سکھ پائے گا اور جو اس کے خلاف کرے گا اسے دکھ پہنچے گا۔برخلاف اس کے اور جتنی تعلیمیں ہیں ان پر چل کر انسان سکھ نہیں پاسکتا۔یہ کتاب هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ ہے۔یہ کتاب متقیوں کو ہدایت دیتی ہے۔متقی کون لوگ ہیں متقی وہ لوگ ہوتے ہیں جو لوگ ایمان بالغیب رکھتے ہیں اور نمازوں کو قائم کرتے ہیں اور خدا کی دی ہے