خطبات محمود (جلد 4) — Page 263
خطبات محمود جلد ۴ ۲۶۳ (۵۵) دعائیں کرو اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو طاعون سے خاص طور پر بچائے (فرموده ۸۔جنوری ۱۹۱۵ء) سال ۱۹۱۵ء حضور نے تشہد۔تعوّ ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔چونکہ میری طبیعت علیل ہے اس لئے میں زیادہ بول نہیں سکتا لیکن ایک ضروری بات ہے اس کی طرف آپ لوگوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔قریبا ڈیڑھ دو مہینہ سے قادیان کے ارد گرد کے گاؤں میں ایک حلقے میں طاعون پھیلا ہوا ہے۔میں بہت دعائیں کرتا رہا ہوں کہ الہی ! قادیان کو محفوظ رکھئیے۔ہمارا سالانہ جلسہ ہونے والا ہے۔ہجوم ہو گا ایسے ہجوم میں تو اگر کوئی بیماری نہ ہو تو بھی خطرہ رہتا ہے چہ جائیکہ قادیان میں طاعون ہو۔اللہ تعالیٰ نے جلسہ کے ہونے تک قادیان کو محفوظ ہی رکھا ہے لیکن اب سنتا ہوں کہ یہاں بھی کچھ کیس ہونے شروع ہو گئے ہیں۔یہ مرض مارچ سے اپریل تک شروع رہتا ہے اور بعض دفعہ تو مئی میں بھی رہتا ہے اس لئے دوستوں کو ہوشیار ہو جانا چاہیئے ہو شیار آدمی پر اگر دشمن کا حملہ ہو بھی جائے تو وہ برداشت کر لیتا ہے۔لیکن جس پر غفلت کی حالت میں حملہ ہو وہ بہت مشکل سے اپنی جان بچا سکتا ہے۔سو تمہیں ہوشیاری اختیار کرنی چاہیئے۔جب کسی جگہ آگ لگتی ہے تو باقی مکانوں کو بچانے کا آسان طریقہ یہ استعمال کیا جاتا ہے کہ درمیان کے کچھ مکان گرادیئے جاتے ہیں تا کہ ان کی وجہ سے دوسرے مکانوں تک بھی آگ نہ پہنچ جائے۔اس طرح مکان گرانے سے دوسرے جلنے سے بچ جاتے ہیں۔انسان کو بھی