خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 170 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 170

خطبات محمود جلد ۴ ۱۷۰ (۳۹) کائنات خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ قواعد کے ماتحت چل رہی ہے (فرموده ۱۸۔ستمبر ۱۹۱۴ء) سال ۱۹۱۴ء تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی :۔افَتَطْمَعُونَ أَنْ يُؤْمِنُوا لَكُمْ وَقَدْ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْهُمْ يَسْمَعُونَ كَلَامَ اللهِ ثُمَّ يُحَرِّفُونَهُ مِنْ بَعْدِ مَا عَقَلُوهُ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ا اس کے بعد فرمایا:۔اس دنیا کے کارنانے پر غور کرنے سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے تمام کاموں کیلئے خواہ وہ کام دین کے ہوں خواہ دنیا کے خواہ وہ کام جسم کے متعلق ہوں خواہ وہ روح کے دوستوں کے متعلق ہوں یا رشتہ داروں کے، اپنے عزیزوں کے متعلق ہوں یا اپنے نفس کے، حکام کے متعلق ہوں یا رعایا کے، بڑوں کے متعلق ہوں یا چھوٹوں کے، دوستوں کے متعلق ہوں یا دشمنوں کے، عالموں کے متعلق ہوں یا جاہلوں کے ان کیلئے خدا تعالیٰ نے ضرور کچھ قواعد مقرر کئے ہوئے ہیں جن کی خلاف ورزی کبھی ہو ہی نہیں سکتی۔تمام کائنات اور اس دنیا کے کارخانے کا کام ان قواعد کے ماتحت چل رہا ہے۔ان کو سمجھنے اور ذہن نشین کر لینے کے بعد انسان بہت سی مشکلات اور مصائب سے بیچ سکتا ہے۔یہ قواعد ایسے وسیع ہیں کہ کوئی بڑی سے بڑی چیز بھی ان سے باہر نہیں نکل سکتی اور کوئی چھوٹے سے چھوٹا ذرہ ان کی حکومت سے باہر نہیں رہ سکتا ہے۔ہمارے بنائے ہوئے قواعد کمزور اور غلط ہو سکتے ہیں کیونکہ انسان کا علم بھی کمزور اور ناقص ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ بہت دفعہ انسان کے بنائے ہوئے