خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 126 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 126

خطبات محمود جلد ۴ سال ۱۹۱۴ء جن سے ملے ہیں انہوں نے بھی ان کو قبول نہ کیا اور ابھی سے ان کو دھکے دینے شروع کر دیئے ہیں۔اس وقت صرف مذہب ہی ہے جو ترقی دے سکتا ہے۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سیاست سے روک دیا تا دین کی طرف سے یہ لوگ غافل نہ ہو جاویں۔اور دین کی طرف توجہ کریں اور کامیاب ہو جاویں۔اور دیوانوں اور بچوں کی طرح نہ ہو جاویں کہ ایک روٹی کے بدلے ہیرے دے دیں۔جو کام کرو اس میں دیکھ لو کہ حقیقی کامیابی کس طرح ہو سکتی ہے۔راستے میں بہت سے لالچ ہوتے ہیں ان سے بچ کر رہنا چاہیئے اور احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی کامیابی عطا فرما دے اور ایسے رستوں سے بچائے جس میں حقیقی کامیابی نہیں مل سکتی۔(الفضل ۹۔جولائی ۱۹۱۴ء) البقرة: ٦٢ المائدة: ۲۵ ترمذی کتاب الاطعمة باب ما جاء في أكل الدباء