خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 122 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 122

خطبات محمود جلد ۴ ۱۲۲ (۲۹) سیاست کو چھوڑ کر تم دین میں لگ جاؤ (فرمودہ ۳۔جولائی ۱۹۱۴ ء ) سال ۱۹۱۴ء الله تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :۔وَإِذْ قُلْتُمْ لِمُوسى لَن نَّصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجُ لَنَا مِهَا تُنْبِتُ الْأَرْضُ مِنْ بَقْلِهَا وَقِتَائِهَا وَفُوْمِهَا وَعَدَسِهَا وَبَصَلِهَا قَالَ اَتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ ادْنى بِالَّذِي هُوَ خَيْرُ اهْبِطُوا مِصْرًا فَإِنَّ لَكُمْ مَّا سَأَلْتُمْ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ اللَّلَّهُ وَالْمَسْكَنَةُ وَبَآءُوا بِغَضَبٍ مِّنَ اللَّهِ ذُلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِأَيْتِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّنَ بِغَيْرِ الحَقِّ ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ اس کے بعد فرمایا:۔جب کوئی قوم مدت تک ماتحت اور غلام رہتی ہے تو اس کے اخلاق بگڑ جاتے ہیں اور پھر ضرورت ہوتی ہے اس بات کی کہ ان کو آزاد رکھا جائے۔تب اس قوم کی حالت درست ہوتی ہے۔بنی اسرائیل مدت تک فرعون کی جابر حکومت کے ماتحت رہے اور ان کے قومی حکومت اس سے بہت بگڑ گئے اور ان کی اخلاقی حالت بالکل گر گئی۔اور ان میں حکومت کا مادہ بالکل نہ رہا۔ان میں لڑائی کرنے کی قابلیت اور جرات بالکل نہ رہی تھی۔جیسے قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے حضرت موسیٰ کو کہہ يا - اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَآ إِنَّا هُهُنَا قَعِدُونَ ان وجوہات سے اللہ تعالیٰ نے ان کو جنگل میں رکھا تا کہ ان کے اخلاق سدھر جائیں۔یہ