خطبات محمود (جلد 4) — Page 465
خطبات محمود جلد ۴ ۴۶۵ (۸۵) قرآن شریف کے حکم کے مطابق لڑکیوں کو جائیداد سے حصہ ملنا چاہئیے (فرموده یکم اکتوبر ۱۹۱۵ء) سال ۱۹۱۵ء حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ۔أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے قرآن شریف ایک ایسی کتاب بنی نوع انسان کی ہدایت اور راہ نمائی کیلئے بھیج دی ہے کہ جس میں انسان کی ان تمام ضروریات کو جن سے دین میں ترقی کرنے اور دنیا میں آرام پانے کی راہ ملتی ہے بیان کر دیا ہے اور جس قدر وہ باتیں ہیں جس کا انسان کی روح اور اخلاق سے تعلق ہے یا جو بنی نوع کے آپس کے تعلقات کے متعلق ہیں سب بیان کر دی ہیں اور تمام مضر اور تکلیف دہ چیزیں بھی جن سے بیچ کر انسان حقیقی خوشی اور سچی راحت حاصل کر سکتا ہے بتادی ہیں کہ فلاں شے سے بچو تو آرام پاؤ گے اور فلاں کو اختیار کرو گے تو سکھ نصیب ہوگا۔