خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 384 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 384

خطبات محمود جلد ۴ ۳۸۴ (۷۵) اَحْكُمُ الْحَاكمين خدا سے تعلق قائم کرو (فرموده ۹۔جولائی ۱۹۱۵ ء بمقام لاہور ) سال ۱۹۱۵ء حضور نے تشہد ،تعوّذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دنیا کے حکام ،بادشاہ اور امراء جن کی طاقتیں محدود، حکومتیں محدود، مال و دولت محدود، علم و عقل محدود، شان و شوکت محدود اور جن کی نفع رسانی کی قدرت محدود ہے ان سے تعلق رکھنے کیلئے ہم دیکھتے ہیں کہ انسان بڑی بڑی کوششیں کرتا ہے۔لیکن اگر کسی بڑی سے بڑی دنیا کی حکومت کو بھی لے لیں تو بھی کوئی ایسی حکومت نظر نہیں آتی جو ساری دنیا پر حاوی ہو یا دو ثلث پر ہی اس کا قبضہ ہو اور اگر فرض بھی کر لیں کہ کوئی ایسا : فرمانروا ہے جو ساری دنیا پر حکومت کرتا ہے تو پھر بھی چونکہ وہ انسان ہی ہے اس لئے اس کی حکومت محدود تو پھر ہے۔اس سے چھپنے کے لئے کئی جگہیں ہیں غاروں اور پہاڑوں میں انسان چھپ سکتا ہے، بھیس بدل کر گرفتاری سے بچ سکتا ہے کیونکہ انسان بادشاہ کا خواہ وہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو علم کامل نہیں ہے اور وہ عالم الغیب نہیں ہوتا۔اس لئے انسان اس سے بچنے کی تدبیر کر سکتا ہے اور بسا اوقات کامیاب بھی ہو جاتا ہے مگر خدا تعالیٰ کی حکومت نہ صرف تمام دنیا پر ہے بلکہ زمین و آسمان کی کوئی چیز نہیں جو اس کی مملوک نہ ہو۔چونکہ تمام چیزیں اسی کی مخلوق ہیں اس لئے اسی کی مملوک ہیں۔جب دنیا کے بادشاہوں کے حضور باریابی حاصل کرنے کے لئے لوگ بڑی بڑی کوششیں کرتے ہیں اور جان و مال تک کے خرچ کرنے میں دریغ نہیں کرتے تو خدا تعالیٰ جس کی شان