خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 237 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 237

خطبات محمود جلد ۴ ۲۳۷ سال ۱۹۱۴ء انسان عمدہ سے عمدہ لطیف سے لطیف اور مزیدار سے مزیدار چیزیں کھاتا ہے لیکن وہ یہ نہیں سمجھتا کہ زبان کا ذائقہ بھی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت ہے، ہاں اگر بیماری کی وجہ سے زبان کا مزہ بگڑ جائے تب اسے پتہ لگتا ہے کہ واقعی یہ بھی کوئی چیز تھی۔تو جب ایسے لوگوں کے پاس خدا تعالی کی نعمتیں ہوتی ہیں اس وقت قدر نہیں کرتے اور جب وہ ان سے چھین لی جاتی ہیں تب ان کے حصول کیلئے کوششیں کرتے۔ہیں۔اس وقت جبکہ انہیں بلا محنت اور مشقت کے اور بلا کچھ خرچ کئے مفت یہ چیزیں دستیاب ہوتی ہیں ، معمولی باتیں سمجھتے ہیں لیکن جب نہیں رہتیں تو محنت اور مال خرچ کر کے ان کو پانے کی سعی لاحاصل کرتے ہیں۔تو نعمتوں کا حاصل کرنا مشکل بلکہ بعض کا تو ناممکن ہوتا ہے اور جب وہ ایک دفعہ چھین لی جاتی ہیں تو پھر نہیں دی جاتیں۔ایمان اور قلب سلیم کا حصول بڑا مشکل اور بہت ہی مشکل کام ہے اور سالہا سال کی کوششوں اور محنتوں کے بعد یہ بات نصیب ہوتی ہے مگر ایک منٹ میں کفر کا کلمہ بولنے۔ساری عمر کا ایمان ضائع ہو جاتا ہے اور پھر اس کے حاصل کرنے کیلئے اتنی ہی کوشش اور محنت نہیں کرنی پڑتی جتنی کہ پہلے کی گئی تھی بلکہ اس سے بھی بہت زیادہ کرنی پڑتی ہے۔اجتماع، اتفاق اور اتحاد بھی خدا تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔اس کو ضائع کرنے والا تو آسانی سے کر دیتا ہے اور پھر چاہتا بھی ہے کہ دوبارہ ملے لیکن پھر یہ کہاں آسانی سے مل سکتی ہے اسی لئے ہمارے لئے خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے۔اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَايْتَأَي ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغِى يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ۔اتفاق ، اتحاد اور امن کا حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور جب حاصل ہو جائے تو احسان اور عدل سے کام لینا چاہیے اور بغی سے بچنا چاہئے کیونکہ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ فساد پڑے گا، لڑائی جھگڑے ہوں گے اور اتفاق جاتا رہے گا۔کسی بزرگ نے مسلمانوں پر یہ بڑا احسان کیا ہے کہ اس نے اس آیت کو خطبہ۔۔۔میں رکھ دیا ہے اور خدا تعالیٰ کو یہ بات ایسی پسند آئی ہے کہ اس کی قبولیت کو پھیلا دیا ہے اور یہ ہر جگہ پڑھی جاتی ہے۔اس آیت میں ایک لطیف اشارہ ہے اور وہ یہ ہے کہ جمعہ پڑھنے کے لئے لوگوں کا آنا ایک اجتماع ہے اور لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اس موقع پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تمہیں اجتماع اور اتفاق کی نعمت حاصل ہو جائے تو تمہیں ہر قسم کی بغاوت اور سرکشی سے بچنا چاہیئے