خطبات محمود (جلد 4) — Page 211
خطبات محمود جلد ۴ سال ۱۹۱۴ء پچھتیں چھبیس سال ہونے کو ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لوگوں کو اپنے سلسلہ کی طرف بلا یا لیکن گورنمنٹ نے کبھی اتنا بھی نہ پوچھا کہ کیوں تم ایسا کرتے ہو بلکہ ہر وقت آپ کی معین و مددگار رہی۔لیکن کابل میں ایک شخص نے کہا کہ میں مسیح موعود کو مانتا ہوں تو وہ اس جرم میں سنگسار کر دیا گیا۔کیا برٹش گورنمنٹ نے کسی احمدی کو کبھی قید میں ہی رکھا ہے یا کیا کبھی کسی سے تعرض ہی کیا ہے۔ہر گز نہیں تو پھر جب خدا تعالیٰ کے دین کیلئے اس حکومت کا وجود با برکت ثابت ہوا ہے تو اس کا مقابلہ اسلامی حکومتیں کس طرح کر سکتی ہیں چونکہ اسلام کی ترقی مسیح موعود سے وابستہ ہے اور کوئی فرقہ دنیا میں دوسرے مذاہب پر غالب نہیں آسکتا مگر وہی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وابستہ ہو گیا ہے وہ مسلمان جنہوں نے احمد سے اپنا تعلق نہیں جوڑا وہ گرتے ہی جائیں گے۔اور گرتے گرتے یہودیوں کی طرح ہو جائیں گے۔یہودی موسیٰ علیہ السلام کے نائب کا انکار کرنے کی وجہ سے ذلیل ہوئے تھے۔اور انہوں نے حضرت محمد صلی یا الیتیم کے نائب کا انکار کیا ہے چونکہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی شان حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شان سے بہت بلند ہے اس لئے آپ کے نائب کا انکار کرنے والوں کی ذلت یہودیوں سے بھی بہت بڑھ کر ہوگی۔ان کیلئے یہودیوں کی نظیر موجود تھی اور یہودیوں کے لئے کوئی نظیر نہ تھی۔یہودیوں نے حضرت مسیح کو کہا کہ چونکہ ایلیاء نبی آسمان سے نہیں آیا اس لئے ہم اس کے آنے سے پیشتر تمہیں کس طرح مان سکتے ہیں۔اور حضرت مسیح نے کہا کہ یحی ہی ایلیاء تھا ہم تو گویا حضرت مسیح نے بتادیا کہ آسمان سے اترنے کا کیا مطلب ہوتا ہے۔یعنی آسمان سے آنے والے کی صفات رکھنے والا اس سے مراد ہوتی ہے۔مسلمانوں کے پاس یہ ایک بڑی بھاری شہادت موجود تھی۔مگر باوجود یہ کہ مسیح موسوی سے مسیح محمدی کی شان بڑھ کر تھی انہوں نے انکار کر دیا۔اور اس مسیح کو سخت دکھ دیئے۔تم یہ مت سمجھو کہ انہوں نے چونکہ مسیح موعود کو صلیب پر نہیں چڑھایا۔اور یہودیوں نے تو مسیح ناصری کو صلیب پر چڑھا دیا تھا اس لئے مسیح موعود کو انہوں نے کوئی دکھ نہیں دیا۔ان کا ایسا نہ کر سکنا ہم پر کوئی احسان نہیں ہے۔بلکہ یہ تو گورنمنٹ برطانیہ کا ہم پر احسان ہے۔خدا تعالیٰ نے اسلامی حکومت کے سلوک کا نمونہ تو دکھا دیا تھا کہ مسیح کو نہیں بلکہ اس کے ایک خادم کو اس نے سنگسار کر دیا۔اور سنگسار کرنا صلیب پر چڑھانے سے بہت زیادہ تکلیف وہ ہے۔ر پس اسلام کی ترقی احمدی سلسلہ سے وابستہ ہے اور چونکہ یہ سلسلہ مسلمان کہلانے والی وی