خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 538 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 538

خطبات محمود جلد ۴ ۵۳۸ (۹۵) سال ۱۹۱۵ ء جلسہ سالانہ صداقت مسیح موعود کا عظیم نشان ہے (فرموده ۳۱۔دسمبر ۱۹۱۵ء) حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔پچھلے دنوں میں قدیم طریق کے ماتحت جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سنت قائم فرمائی تھی ہماری جماعت کے لوگ قادیان میں آئے اور پھر ان میں سے بہت سے چلے بھی گئے۔یہ اجتماع بھی خدا تعالیٰ کی قدرت ، طاقت اور حکمتوں کا نمونہ ہوتا ہے اور ہوا۔بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جو شاید دل میں یہ کہہ دیں کہ یہ اجتماع تو ہر سال ہی ہوا کرتا ہے۔یہاں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں ، اس لئے یہ کوئی خاص بات نہیں۔اور ممکن ہے کہ اسی وجہ سے ایسے لوگوں نے بہت سی باتوں پر توجہ نہ کی ہومگر میں کہتا ہوں یہ سچ ہے کہ یہ اجتماع ہر سال ہوتا ہے۔لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ جس طرح جسم کو ہر دن بلکہ دن میں دو دفعہ غذا کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح روح کو بھی ہر روز اور ہر وقت غذا کی ضرورت رہتی ہے۔اور جس طرح وہ انسان جو دنیا کے پھندوں میں پھنسے ہوتے ہیں ہر وقت کھانے پینے کی فکر رکھتے ہیں تا کہ اپنے جسم کو قائم رکھیں اسی طرح ان لوگوں کیلئے جو اپنی روح کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں ضروری ہے کہ وہ روحانی غذا کے حاصل کرنے کی فکر میں لگے رہیں اور ہر بات اور ہر واقعہ سے روحانی غذا حاصل کریں کیونکہ جس طرح ای جس کو غذا نہ ملے تو سوکھ جاتا ہے اسی طرح جب روح کو بھی غذا نہیں ملتی تو وہ بھی سوکھ جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ جو اپنی روح کو ہمیشہ غذا نہیں دیتے بلکہ ایک دفعہ دے کر سمجھ لیتے ہیں کہ بس