خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 485 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 485

خطبات محمود جلد - ۴ لد ٥٧ سال ۱۹۱۵ وہ میں اسلام کی عظمت پیدا ہو گی اس کا پورا ثواب ان کو بھی ملے گا اور مالوں کے ساتھ جانی جہاد کر کے و اسے انعامات کے وارث ہوں گے۔ امراء کیلئے یہ مجاہدہ دوسروں کی نسبت اور بھی زیادہ ہے۔ لیکن بہت ان کو یا د رکھنا چاہئیے کہ دین اسلام کے خادم امیر و غریب سب ہیں یورپ کے لوگ اپنی دنیاوی ترقی کیلئے یہ سب کام کرتے ہیں۔ غرباء کی : باء کی ہمدردی کیلئے وہاں بعض دفعہ پھول فروخت کرنے کے میلے مقرر ہوتے ہیں اور خود شاہی خاندان کی لیڈیاں تک اس فروخت میں حصہ لیتی ہیں۔ پس اسلام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے جو خدمت کرنی پڑے اس میں شرم کی کوئی بات نہیں ۔ بعض لوگ زبانی تبلیغ نہیں کر سکتے ، وہ اس طرح تبلیغ کر سکیں گے کیونکہ جس قدر لوگوں کے گھروں میں ترجمہ قرآن اُن کی معرفت پہنچے گا گویا سب کو انہوں نے اسلام کی تبلیغ کر دی۔ پس ہر جگہ کی جماعتیں اور جماعتوں کے افراد جن کو اللہ تعالیٰ اس ثواب میں حصہ لینے کی توفیق دے بہت جلد اطلاع دیں کہ کس قدر سیپاروں کے فروخت کرنے کی وہ اپنے علاقہ میں امید کرتے ہیں تاکہ ان کے نام نمونہ بھجوا دیا جائے جو تیار ہے اور امید ہے کہ پہلا سیپارہ پندرہ بیس دن تک تیار ہو جائے گا اور ایک ماہ تک قادیان پہنچ جائے گا۔ مگر اس بات کو خوب یا د رکھنا چاہئے کہ زیادہ تر کوشش اس کی اشاعت کی غیر احمدیوں ، ہندوؤں سکھوں اور عیسائیوں میں ہونی چاہئیے یہ نہ ہو کہ اپنی ہی جماعت کے لوگ اسے خرید لیں کیونکہ اس طرح اشاعت کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا۔ اگر سب ترجمہ بھی ختم ہو جائے تب بھی جماعت کیلئے پھر اور چھپوایا جا سکتا ہے۔ پہلے صرف دوسرے لوگوں میں اس کی اشاعت ہونی چاہئیے إِلَّا مَا شَاءَ اللہ۔ ایک سیپارہ کی قیمت دو روپے ہوگی اور غالبا بڑے سائز کے ڈیڑھ سو صفحہ پر ہوگا۔ ایک اعلیٰ کا غذ پر بھی چھپوایا جائے گا جو مجلد بھی ہو گا اور اس کی قیمت دس روپیہ فی ایک اعلیٰ کاغذ پر یا جائےگا بھی ہوگا اور کا سیپارہ ہے۔ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کے مخلصین کو ہر طرح کی دینی خدمات کی توفیق دے اور اس کام میں میرا ہاتھ بٹانے والوں کی اپنے خاص فضلوں کے ساتھ مدد فرماوے آمین ۔ لى النساء : ٩٦ ۲ ال عمران : ۱۰۵ ترمذی کتاب المناقب باب مناقب ابي بكر الفضل ۲۸ اکتوبر ۱۹۱۵ء) کی