خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 454 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 454

خطبات محمود جلد ۴ لد ولد سال ۱۹۱۵ ہے اور ان مضمونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے نبی بشارت دینے والا ہے اور مومن بشارت لینے والا ۔ کیا یہ دونوں باتیں ایک ہی ہیں لیکن خواجہ صاحب کی علمیت ان کو ایک ہی سمجھ رہی ہے حالانکہ رسولوں کو مبشر بکسر ”ش“ اور مومنوں کو مُبَشِّرُ ( آیت لَهُمُ البُشریٰ کے معنوں کے مطابق ) بفتح ”ش“ کہا گیا۔ ہے۔ اب باقی رہا معاملہ قسم کا ہو ہم نے ان کی قسم کے جواب میں اس لئے خاموشی اختیار نہیں کی تھی کہ ہم بھاگتے ہیں بلکہ اس لئے کہ وہ اپنی بات پر پکے ہو جائیں ۔ ہم قسم کھائیں گے اور ضرور کھائیں گے کیونکہ ہم وہ ہیں جن کا قدم خدا کے فضل سے کسی مقابلہ میں پیچھے نہیں ہٹتا۔ لیکن وہ یا درکھیں کہ جب ہم انہیں قسمیں دیں گے اور حق بات کیلئے دیں گے تو وہ نہیں کھائیں گے اور اگر کھائیں گے تو جس طرح یہ سورج نظر آ رہا ہے اور اس میں کسی کو شک نہیں اور جس طرح ہم یہاں بیٹھے ہیں اور اس میں کچھ کلام نہیں ، اسی طرح صاف طور پر وہ تباہ ہو جائیں گے۔ انہوں نے ایسی تلوار تیار کی ہے جو ہماری گردنوں پر نہیں بلکہ ان کی گردنوں پر چلے گی۔ انہوں نے ایسا گڑھا کھودا ہے جو ہمارے لئے نہیں بلکہ وہ اُن کے گرنے کیلئے ہے۔ ہم قسمیں کھائیں گے اور بتائیں گے کہ ہم اس وقت بھی جبکہ حضرت مسیح موعود زندہ تھے آپ کو نبی مانتے تھے۔ لیکن وہ قسمیں نہیں کھائیں گے۔ چنانچہ ابھی سے انہوں نے یہ شرطیں لگانی شروع کر دی ہیں کہ تمہاری قسمیں بیہودہ اور لغو باتوں کے متعلق ہیں یہ قسم نہ کھانے کے سامان ہیں لیکن میں قسم کھاتا ہوں ۔ وہ خدا جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، وہ خدا جو عذاب کی طاقت رکھتا ہے، وہ خدا جس نے میری جان کو قبض کرنا ہے ، وہ خدا جو زندہ ، قادر اور سر او جزاء دینے والا ہے، وہ خدا جس نے آنحضرت ﷺ کو دنیا کی ہدایت کیلئے مبعوث فرمایا اور وہ خدا جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث کیا، میں اس کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں حضرت مرزا صاحب کو اُس وقت بھی جبکہ حضرت مسیح موعود زندہ تھے اُسی طرح کا نبی مانتا تھا جس طرح کا اب مانتا ہوں ۔ میں اس بات کیلئے بھی قسم کھاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے رویا میں مجھے منہ درمنہ کھڑے ہو کر کہا ہے کہ مسیح موعود نبی تھے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ غیر مبائعین سب کے سب عملی لحاظ سے بُرے ہیں اور ہماری جماعت کے سارے کے سارے عمل میں اچھے ہیں مگر میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جن عقائد پر ہم ہیں میں ہیں مگر وہ سچے ہیں۔ خدا تعالیٰ اس بات کا گواہ ہے کہ اس کی طرف سے حضرت مسیح موعود نبی ہو کر آئے ۔ ہم نے اس کی زبان صلى الله