خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 442 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 442

خطبات محمود جلد ۴ ۴۴۲ سال ۱۹۱۵ طاقت نہیں کہتی کہ بڑھے چلو، وہ ہمت نہیں ہارتا اور روپیہ لگاتا رہتا ہے۔مومن کو تو ہر وقت آواز آتی ہے کہ ابھی تمہارے ذمہ بہت کچھ کام ہے کام میں لگے رہو۔پس مومن کو ہر وقت یہ خیال ہونا چاہئیے کہ میں ہر روز زیادہ مال خرچ کروں اور اُس وقت تک کرتا رہوں کہ موت آجائے اور خدا کے حضور اپنے اعمال کا بدلہ لینے چلا جاؤں۔پس اس قسم کے استقلال اور جوش کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک یہ نہ ہوگا کامیابی نہیں ہو سکے گی۔ہماری جماعت کے بعض لوگ گھبرا جاتے ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیئے کہ ہمارا ہر کام پہلے سے اعلیٰ ہونا چاہئے کیونکہ ہم اس نبی کی امت ہیں جس کی ہر گھڑی پہلی سے اعلیٰ تھی۔اللہ تعالیٰ ہم پر اپنا فضل کرے اور ہماری ستی ، بے ہمتی اور بے استقلالی کو دور کر کے اس راستہ پر چلائے کہ جس پر چل کر ہم کامیاب ہو جائیں اور اس راستہ سے بچائے جس پر چل کر ٹھو کر کھا ئیں۔(الفضل و ستمبر ۱۹۱۵ء) البقرة : ٢ تا ٦ تكمله مجمع البحار جلد ۴ صفحه ۸۵ مطبوعه نولکشور الضحى: ۵ الاحزاب : ٢٢ کی