خطبات محمود (جلد 4) — Page 313
خطبات محمود جلد ۴ ۳۱۳ (۶۴) سال ۱۹۱۵ء صحابہ کی کامیابی اور غلبہ کا راز (فرموده ۱۶۔اپریل ۱۹۱۵ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:۔وَلَا تَهِنُوا فِي ابْتِغَاءِ الْقَوْمِ اِنْ تَكُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَألَمُونَ وَ تَرْجُونَ مِنَ اللهِ مَا لَا يَرْجُونَ وَكَانَ اللهُ عَلِيمًا حَكِيمًا ل اس کے بعد فرمایا:۔اسلام کی ترقی اور اس کے غلبہ کا گر اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے۔بڑے بڑے بہادر دنیا میں ایسے گزرے ہیں اور بڑے بڑے مستقل مزاج ایسے ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے مطالب کے حاصل کرنے کیلئے بڑی بڑی کوششیں کی ہیں اور دنیا کیلئے انہوں نے اپنے آپ کو عمدہ نمونہ قرار دیا ہے لیکن اسلامی تاریخ کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن شریف کے پھیلانے اور اسلام کی تبلیغ کرنے والوں کی زندگیاں ان تمام لوگوں کی زندگیوں سے علیحدہ ہی ہیں۔آج تک عقل انسانی حیران ہے اور تیرہ سو سال گزرے اس حیرانی میں کچھ بھی کمی نہیں آئی کہ وہ کون سی طاقت اور ہمت تھی کہ ایک جنگل اور غیر آبا دجگہ سے نکل کر انہوں نے کس طرح بڑی بڑی سلطنتوں کو ملیا میٹ کر دیا اور تمام دنیا پر پھیل گئے تھے۔بہادر فوجیں اور طاقتور سلطنتیں انہیں روک نہ سکیں اور جو بھی ان کے آگے آیا پر کا ہ س کی طرح اُڑ گیا۔جس طرح دریا جب لہریں مارتا ہوا چلتا ہے تو چھوٹے چھوٹے کیا ریت کے بڑے بڑے