خطبات محمود (جلد 4) — Page 2
خطبات محمود جلد ۴ سال ۱۹۱۰ء بدی یا گناہ سے روکتا ہے تو اس سے بچنے کی ترکیب بھی بتاتا ہے چنانچہ یہاں بغی، منکر ، فحشاء سے بچنے کیلئے عدل، احسان، ایتاءِ ذِي الْقُرْبی کا ارشاد فرمایا۔ اور ان بدیوں سے محفوظ رہنا ان نیکیوں کیلئے بطور نتیجہ کے بیان کیا پھر فرمایا کہ تم عہدوں کو پورا کرنے والے بنو نہ صرف وہ عہد جو خدا سے کئے ہیں بلکہ مخلوق سے بھی عہد شکنی نہ کرو کہ عہد شکن منافق ہوتا ہے جو کسی نیکی کی بات پر ثابت قدم نہیں رہ سکتا ۔ اللہ تمہیں وعظ کرتا ہے کہ عبودیت اختیار کروتا الوہیت کے فیوض سے متمتع ہو۔ النحل : ۹۱ ( اخبار بدر - ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ء)