خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 97 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 97

خطبات محمود جلد ۴ ہو جائے گا۔۹۷ سال ۱۹۱۴ء ہر ایک قوم میں نذیر کیوں آئے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر قوم یہ سمجھے کہ ہمارے ساتھ بھی کسی وقت الہی تعلق رہا ہے اور خدا تعالیٰ کی عنایات کسی خاص قوم سے وابستہ نہیں ہیں۔اس لئے خدا تعالیٰ نے ہر ایک قوم کے پاک آدمیوں کے ناموں کو زندہ رکھا۔چوہڑوں اور چماروں کو ہی دیکھو ان میں بھی ایسے آدمی گزرے ہیں۔لال بیگ وغیرہ نام اب تک ان کی زبانوں سے سنے جاتے ہیں لیکن چونکہ ان کو بہت مدت گزر گئی ہے اس لئے کہ گرتے گرتے اس حالت تک پہنچ گئے ہیں۔ان کی سیاست کا زمانہ ہندوؤں سے پہلے کا تھا۔ہندو چونکہ ہندوستان کے اصلی باشندے نہیں ہیں اس لئے جب یہ یہاں آئے تو انہوں نے اصلی باشندوں کو اپنا غلام بنالیا اور اپنا تمام کام کاج ان سے کروانے لگ گئے اس لئے یہ سخت رذیل ہو گئے۔سانسی بھی ان میں ہی ایک قوم ہے جو کہ جوتی نہیں پہنتے وہ کہتے ہیں کہ جب اپنی حکومت ہوگی تب جوتی پہنیں گے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی زمانہ میں یہ قوم بھی صاحب حکومت رہے چکی ہے اور اب انہوں نے جوتی نہ پہنا اپنی حکومت کے مٹنے کا نشان رکھا ہوا ہے۔بڑے تعجب کی بات ہے کہ سانسی جو نظر حقارت سے دیکھے جاتے ہیں وہ تو اپنا قومی نشان رکھتے ہیں لیکن مسلمانوں کے ملک پر ملک تباہ ہور ہے ہیں اور ان کو پرواہ تک نہیں۔سکندر بہت بڑا بادشاہ گزرا ہے اب بعض لوگ اسے گالیاں دیتے ہیں لیکن کسی کو پر واہ بھی نہیں ہے کہ کوئی کیا کہتا ہے۔لیکن اگر ان لوگوں کو جنہوں نے خدا سے تعلق پیدا کیا تھا کوئی برا بھلا کہے تو ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں انسان اپنی جانیں قربان کر دیں گے۔مسیح وہی تو تھا جس کو یہودیوں نے پکڑ کر سولی پر لٹکا دیا تھا۔اور سکندر وہ تھا جو جہلم تک ملک فتح کرتا چلا آیا لیکن اس کو اگر کوئی برا کہے تو کوئی برا نہیں منا تا لیکن مسیح کے خلاف بہت سے لوگ ایک بات بھی نہیں سن سکتے۔یہی وہ بین فرق ہوتا ہے۔اللہ سے تعلق رکھنے والوں کے نشانوں کو کوئی نہیں مٹا سکتا۔بنی اسرائیل نے موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ خدا سے تعلق پیدا کیا اور فرمانبرداری کی تھی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خدا تعالیٰ نے ان کو بڑی ترقی دی اور ان میں سے نبی ہوئے لیکن آنحضرت صلا السلام کے زمانہ میں انہوں نے اطاعت چھوڑ دی اس لئے ذلیل ہو گئے موسیٰ علیہ السلام کون تھے؟ ایک یہودی تھے۔ہارون علیہ السلام کون تھے۔ایک یہودی تھے۔مسیح