خطبات محمود (جلد 4) — Page 503
خطبات محمود جلد ۴ ۵۰۳ سال ۱۹۱۵ کریں ، وہ بدرجہ اولیٰ یوسف ہیں اور ان کی تلاش ہر ایک مومن کا فرض ہے۔پس اُٹھو اور ان یوسفوں کو تلاش کرو کہ یعقوب علیہ السلام کا ایک یوسف گم ہو گیا تھا اور تمہارے کروڑوں یوسف گمشدہ ہیں۔آنحضرت صلی اینم کی غلامی کا دم بھرنے والے لوگوں کی تعداد کتنی ہے کم سے کم اٹھارہ کروڑ ہے لیکن اس وقت وہ دین سے دور اور اللہ تعالیٰ سے غافل ہے اور آب حیات کی پیاسی ہے۔کیا وہ ہمارے یوسف نہیں۔پھر ان کے علاوہ کروڑوں کروڑ ایسی مخلوق موجود ہے جو اسلام کی صداقت کو قبول کرنے کیلئے تیار ہے کیا وہ ہمارے یوسف نہیں ہیں، ضرور ہیں۔پس اس قدر یوسفوں کے کھوئے جانے پر بھی کیا تم مستی سے کام لو گے اور ہمت ہار کر بیٹھ جاؤ گے۔اٹھو اور ان کی تلاش کرو کہ ان کے مل جانے پر وہ حقیقی یوسف یعنی اسلام بھی مل جائے گا۔اور کبھی مت خیال کرو کہ لوگ سنتے نہیں ، لوگ سنتے ہیں اور ضرور سنتے ہیں۔دشمنوں کی ملامتوں کی پرواہ نہ کرو اور اس کی ملامت سے تم اپنے ے کاموں کو نہ چھوڑو۔کسی کو کیا معلوم ہے کہ موت کس وقت آجائے گی خدا کے حضور تم نے جواب دینا ہے۔اگر تم نے غفلت میں اپنا وقت ضائع کر دیا تو خدا کے حضور کیا جواب دو گے اور کون سا منہ لے کر خدا کے سامنے جاؤ گے۔میں تمہیں یعقوب کی طرح کہتا ہوں لَا تَايْنَسُوا مِنْ روح الله تم خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت سے ناامید ہو کر نہ بیٹھ جاؤ۔اگر کوئی چیز مقابلہ کیلئے تمہارے سامنے آئے تو اس کی مت پر واہ کرو۔ایک وہ قومیں ہیں جو اپنے بچوں عورتوں کو قوم کی خدمت کیلئے لگا رہی ہیں۔موجودہ وقت میں جس قدر سامان جنگ سلطنت برطانیہ کے پاس ہیں اس کے مقابلہ میں جرمنی اور آسٹریا کے پاس بہت ہی تھوڑا ہے لیکن باوجود اسباب کے اس وقت کے مدبرین نے ان کی ہمت اور استقلال کو مانا ہے وہ ذرا ہمت نہیں ہارتے۔اور باوجود کل سامانوں کی مخالفت کے مقابلہ سے ہاتھ نہیں روکتے۔اس دنیاوی دشمن سے نصیحت حاصل کرو کہ اس کیلئے خدا نے کوئی وعدہ نہیں کیا کہ میں تم کو غالب کروں گا اور اس کی شکست دنیاوی سامانوں کے لحاظ سے یقینی معلوم ہوتی ہے بلکہ خدا کا ہاتھ بھی اس کے خلاف معلوم ہوتا ہے کہ جہاں اس کو کامیابی کی امید ہوتی ہے وہیں ایسی کوئی نئی بات پیدا ہو جاتی کہ فتح کو شکست میں بدل دیتی ہے مگر پھر بھی وہ اس قدر ہمت اور استقلال سے کام کرتا ہے۔تمہارے لئے تو خدا نے یہ وعدہ کیا ہے کہ تم فتح پاؤ گے۔پھر تم کیوں ہمت ہارتے ہو کیا ہے کی