خطبات محمود (جلد 4) — Page 464
خطبات محمود جلد ۴ ۴۶۴ سال ۱۹۱۵ء ہم دو ہزار روپیہ خرچ کر کے ردی کاغذ جلانے کیلئے لاڈالیں انہیں کہیں کہ یہ ترجمہ آپ ہی رکھیں۔اس طرح جو روپیہ بچ جائے گا وہ کسی اور مفید کام میں کام آ جائے گالیکن چونکہ یہ جماعت کا معاملہ ہے اور غرباء اور امراء سب کا پیسہ پیسہ جمع کر کے اس پر خرچ کیا گیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم بغیر تمام جماعت کی رائے کے معلوم کرنے کے کچھ نہ کریں اسی لئے میں نے خطبہ میں اس بات کو بیان کر دیا ہے۔یہاں کی انجمن اس پر غور کرے اور مجھے اطلاع دے اور باہر کی انجمنیں بھی غور کر کے اطلاع دیں۔میرا خیال ہے کہ یہ جماعت کے مال کی خیانت ہے اس لئے ان کے وہ تمام کاغذات اور درخواستیں جو ترجمۃ القرآن کے متعلق ہیں سب تفصیل وار ایک ٹریکٹ میں چھاپ دی جائیں اور نہایت کثرت سے یورپ و امریکہ اور ہندوستان میں شائع کی جائیں اور تمام اخباروں میں بھی شائع کرا دی جائیں تا کہ لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ ان کی طرف سے جو ترجمہ شائع ہونے لگا ہے اس کی حقیقت کیا ہے۔اور بجائے اس کے کہ عدالت میں روپیہ خرچ کیا جائے اس طرح خرچ ہو جس سے ان کی نیت اور ایمانداری کا لوگوں کو پتہ لگ جائے۔تو یہ بہتر ہو گا تمام انجمنیں غور کر کے مجھے اطلاع دیں اور فیصلہ کرنے سے پہلے دعا بھی کر لیں تا کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء معلوم ہو اگر خدا تعالیٰ کے منشاء میں یہی ہے کہ مقدمہ کیا جائے تو پھر ہمیں کیا عذر ہے۔پس بہت دعائیں کرو اور پھر جو فیصلہ ہو اس سے مجھے اطلاع دو۔یہ ایک بڑا کام ہے سب کو جمع کر کے آرام سہولت اور اطمینان سے واقعات پر فیصلہ کرو اور استخارہ کرو گو اس میں یہ بھی ضروری نہیں کہ بذریعہ رویا یا الہام پستہ بھی لگے لیکن اگر اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کسی کو بتا دے تو اس سے بھی مجھے اطلاع دی جائے۔اللہ تعالیٰ ہم کو سیدھے رستہ پر چلنے اور اپنی رضاء حاصل کرنے کی توفیق دے۔الفضل ۳۰ ستمبر ۱۹۱۵ء) بخاری کتاب الجمعة باب الانصات يوم الجمعة والامام يخطب الحشر : بخاری کتاب الجمعة باب الانصات يوم الجمعة والامام يخطب