خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 424 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 424

خطبات محمود جلد ۴ ۴۲۴ سال ۱۹۱۵ء کھڑا کر کے بتا دیا کہ کسی کام کا کرنا میرے ہاتھ میں ہے۔جب خدا نے مجھے پکڑ کر کھڑا کر دیا تو میرا اس میں کیا دخل ہے۔میرے مخالفوں کو علم میں، تجربہ میں، جذبات میں مجھ سے بڑے ہونے کا دعویٰ ہے مگر خدا نے سب سے کمزور سے کام لیا۔میں تو اپنی حیثیت کو کچھ نہیں سمجھتا۔خدا یہ بتانا چاہتا ہے کہ میں کمزور سے کمزور کو بڑی طاقت دے سکتا ہوں۔خلافت سے پہلے میں نے رویا میں دیکھا کہ میرا ایک ہم جماعت ہے وہ مجھ سے کہتا ہے کہ میں تمہارے لیکچر کے خلاف لیکچر دوں گا۔تو میں نے اس سے کہا کہ اگر تم میرے خلاف لیکچر دو گے اور مجھ پر سچا الزام بھی لگاؤ گے تو تم ہلاک ہو جاؤ گے۔پس یا درکھو خدا کے کاموں کو کوئی روک نہیں سکتا۔خدا تمہیں ان باتوں کی سمجھ دے۔آمین الفلق : ۲ تا آخر الفضل ۳۱ اگست ۱۹۱۵ء) الغاشية : ٢٣ بخاری کتاب الاحکام باب موعظة الامام للخصوم المعجم الكبير للحافظ ابى القاسم سلمان بن احمد الطبرانی جلد ۱۸ صفحہ ۳۵۳ مكتبة ابن تيمية قاهرة ١٣٩٧هـ