خطبات محمود (جلد 4) — Page 28
خطبات محمود جلد ۴ ۲۸ سال ۱۹۱۴ء نہیں جتا سکتا کہ دیکھ میں تیرے بتائے ہوئے رستہ پر چل رہا ہوں بلکہ اسے ممنون ہونا چاہئیے کہ مجھے بھولے ہوئے کو رستہ دکھایا۔خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے احسانات ہیں اور ہم پر تو بہت ہی احسان ہیں اس لئے ہمیں چاہئیے کہ عبد شکور بنیں۔اللہ تعالیٰ توفیق بخشے کہ ہم سب متقی ہوں اور پھر متقی ہو کر قرآن کی بتائی ہوئی ہدایت پر چلیں اور اس پر چل کر کامیاب ہوں۔الفضل ۲۸ - جنوری ۱۹۱۴ ء ) مسلم کتاب البر والصلة باب فضل عيادة المريض