خطبات محمود (جلد 4) — Page 354
خطبات محمود جلد ۴ ۳۵۴ سال ۱۹۱۵ء باوجود ہمارے اس عقیدہ کے کہ ان کے عقائد حضرت صاحب کے دعوؤں کے خلاف ہیں اور یہ حضرت صاحب کے دعوؤں کی غلط تاویلیں کرتے ہیں ان کے متعلق ہمارا اعتقاد یہی ہے کہ وہ احمدی ہیں اور غیر احمدیوں سے اچھے ہیں۔ان کا ہم کو کافر کہنا ضد اور ہٹ کی وجہ سے ہے اور یہ بھی ان کی کمزوری کی بہت بڑی دلیل ہے کیونکہ وہ ہم کو تو کافر کہتے ہیں لیکن حضرت مسیح موعود کے اشد ترین مخالفوں کو مومن خیال کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کو ہدایت بہت کم نصیب ہوتی ہے لیکن ہماری تو پھر بھی یہی دعا ہے کہ خدا تعالیٰ انہیں ہدایت دے۔آمین ل النساء : ۵۲ البقرة: ٣١ البقرة: ١١٩ الفضل ۲۰۱۷ مئی ۱۹۱۵ء) ص: ۷۷