خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 346 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 346

خطبات محمود جلد ۴ ۳۴۶ (YA) مخالفت اور بغض انسان کو حق سے بہت دُور کر دیتا ہے (فرموده ۱۴ مئی ۱۹۱۵ء) سال ۱۹۱۵ء حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:۔أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا اس کے بعد فرمایا:۔مخالفت اور بغض انسان کو حق سے بہت دور ڈال دیتا ہے۔اگر بغض انسان کے دل میں نہ ہو تو غلطیاں اور کمزوریاں تو ہوتی ہی رہتی ہیں لیکن انسان بہت دفعہ ٹھوکر کھاتے ہوئے سنبھل جاتا ہے اور اکثر اوقات گرتے ہوئے محفوظ ہو جاتا ہے۔تو کمزوری اور غلطی تو انسان کے ساتھ وابستہ ہے۔ہاں ان سے بچنے اور علیحدہ رہنے کے سامان خدا تعالیٰ نے مہیا کر دیئے ہوئے ہیں۔اس لئے غلطی خوردہ اور اے کمزوری کا شکار شدہ انسان ٹھوکریں کھاتے کھاتے ایسا ہی سنبھل جاتا ہے جیسا کہ ابتداء میں بچہ چلتے ہوئے گرتا پڑتا ہے اور بالآخر مضبوط ہو جاتا ہے لیکن جہاں بغض، حسد اور عداوت درمیان میں آ جاتے ہیں وہاں کسی بات کا ماننا اور حق کا قبول کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔دیکھو آدم علیہ السلام کا انکار ملائکہ نے کیا تھا اور ایک رنگ میں انہوں نے یہ اعتراض بھی کیا تھا کہ جب آدم پیدا ہو گا تو فساد ہوگا یا اس کی نسل فساد کرے گی لیکن ان کا یہ اعتراض نیک نیتی کی بناء پر تھا۔وہ چونکہ نہیں سمجھتے تھے کہ ایسی مخلوق کی کیا ضرورت ہے جو