خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 299 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 299

خطبات محمود جلد ۴ ۲۹۹ سال ۱۹۱۵ء اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں جاننے والا ہوں اور ہرا یک بات کا علم رکھتا ہوں اس لئے ممکن نہیں کہ خدا کا قائم کردہ سلسلہ تباہ ہو جائے۔پھر اللہ تعالیٰ حکیم ہے اس کا کوئی کام لغو نہیں ہوسکتا۔ایک انسان اپنے ہاتھ سے لگائے ہوئے درخت کو اپنی آنکھوں کے سامنے کتا ہوا نہیں دیکھ سکتا تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ جو ایک سلسلہ کو قائم کرے اور پھر اس کی حفاظت کا اسے خیال نہ ہو۔پس اللہ علیم ہے اس لئے وہ شیطان کے کام کو تباہ کرے گا اور اپنے نبی کے کام کو مضبوط کرے گا۔اللہ حکیم ہے۔اس نے یہ سلسلہ اس لئے قائم کیا ہے کہ تا اس کے ذریعہ دنیا پر ہدایت پھیلائے اس لئے یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ اس پر ہی چلنے والوں کو گمراہ کر دے۔تم لوگ دعائیں کرو اور بہت زور سے دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ ہمارا قدم صدق اور راستی پر مضبوط کرے تاکہ ہمارے ذریعہ خدا کا جلال ظاہر ہو اور ہم خدا کے انعامات کے مستحق ہو جائیں۔الفضل ۱۸۔مارچ ۱۹۱۵ء) ل الحج: ۵۳ تا ۵۵