خطبات محمود (جلد 4) — Page 21
خطبات محمود جلد ۴ ۲۱ سال ۱۹۱۴ء ان اشیاء سے منع کیا ہے جو کہ ہمارے لئے مضر ہیں۔مسلمان بہت ذلیل ہو چکے ہیں اب بھی وقت ہے کہ وہ سنبھلیں اور قرآن کریم کو پڑھیں اور اس پر غور و تدبر کریں اور اس پر عمل کریں۔جن چیزوں سے اس نے منع کیا ہے وہ ضرور بُری ہیں اور نقصان دہ ہیں اور جن چیزوں کا اس نے حکم دیا ہے وہ اگر چہ بظاہر ہم کو مکر وہ معلوم ہوں لیکن وہ ضرور ہمارے لئے مفید ہوتی ہیں اور وہ خیر سے پر ہوتی ہیں۔صحابہ کو ہجرت کا حکم دیا گیا اس وقت گھر بار چھوڑنا اور اعزاء و اقرباء کو چھوڑنا اگر چہ دو بھر معلوم ہوتا ہوگا لیکن بعد میں ان کو جتنے نفعے حاصل ہوئے وہ سب کو معلوم ہی ہیں۔جس نے ایک گھر خدا کیلئے چھوڑا تھا اسے ملک دیا گیا اور ی جس نے چند درہم خدا کیلئے دیئے تھے اسے لاکھوں روپے دیئے گئے۔چنانچہ ایک صحابی " کا ترکہ ۱۲ کروڑ نکلا۔جب ایک شخص نے کہا کہ تم تو دولت کو برا کہا کرتے تھے تمھارے پاس تو کتنی دولت ہے تو اس صحابی نے اسے کہا کہ تم کو کیا معلوم ہے آؤ میرے گھر کا حساب دیکھو انہوں نے جا کر اس سوال کرنے والے کو اپنے گھر کا حساب دکھلایا تو کئی ہزار روپے تو صرف صدقے کا خرچ تھے۔اور ان کا اپنے گھر کا خرچ صرف ۲۵ روپے تھا۔یہ سب قرآن کریم کی اتباع کا نتیجہ ہے۔پس تم بھی قرآن کریم کو پڑھو اور اس پر غور و تدبر کرو اور اس پر عمل کرو تمہیں نفع ہو گا۔اللہ کریم سب کو اس کی سمجھ عنایت فرمائے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ل البقره: ۲ تا ۴ الفضل ۱۴۔جنوری ۱۹۱۴ء) مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۲۱۶ مطبوعہ المکتب الاسلامی بیروت ۱۳۱۳ھ متی بات ۵ آیت ۴۰،۳۹ ( مفهوما ) البقره: ۲۸۰ حضرت عبدالرحمن بن عوف ه البقرة - ۲۷۶