خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 262 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 262

خطبات محمود جلد ۴ ۲۶۲ سال ۱۹۱۵ء الرحمن بڑے رحمان ہیں۔ہم نے کیا کام کیا اور ہم نے کیا کیا۔ہم کس طرح لوگوں کے دلوں سے کفر کو نکال سکتے تھے۔یہ سب آپ ہی کا رحم اور فضل تھا۔الرّحِیم اگر ہم نے کوئی کوشش کی تو آپ نے اس کا عمدہ سے عمدہ پھل دیا اور اسے ضائع نہیں جانے دیا۔آپ ملِكِ يَومِ الدِّينِ " ہیں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَايَّاكَ نَسْتَعِین و پیچھے جو کچھ ہم نے کیا وہ آپ ہی کا فضل تھا کہ ہم نے کیا۔آئندہ بھی ہم آپ ہی سے مدد چاہتے ہیں آپ ہی ہمیں مدد دیں تو ہم کچھ کر سکتے ہیں۔اِهْدِنَا الصِّرَاط الْمُسْتَقِيمَ : آپ ہی ہماری رہنمائی کریں اور اپنے مقصود تک پہنچائیں۔صِرَاطَ الَّذِينَ انْعَمْتَ عَلَيْهِمُ ہماری نظریں آپ ہی پر ہیں آپ کے پاس ہی صداقت ہے۔ہم آپ سے صداقت کے طالب ہیں پس ہمیں صداقت دیجئے تا کہ ہم صادقوں کی راہ پر چلیں۔غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالین A ایسا کبھی نہ ہو کہ آپ ہم پر ناراض ہوں اور ناراض ہو کر ہم سے یہ نعمت چھین لیں اور نہ ہی ایسا ہو کہ ہم اسے چھوڑ دیں (امينَ يَارَبِّ الْعَلَمِينَ) ل الحکم ۳۰۔اکتوبر ۱۹۰۲ء + تذکرہ صفحہ ۶۱۲ ایڈیشن چہارم الفاتحة : ( الفضل ۷ جنوری ۱۹۱۵ء) ابراهیم : ۸ الفاتحة : في الفاتحة: ه ت الفاتحة: ع الفاتحة: